உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ممبئی کرائم برانچ نے ایک گینگ کا کیا پردہ فاش، فرضی وردی پہن کر کرتا تھا یہ شرمناک کام۔۔۔

    ممبئی کرائم برانچ نے ایک ایسےگینگ کا پردہ فاش کیاہے جو لوگوں کو لوٹا کرتا تھا ، اس گروہ کی خصوصیت یہ تھی کہ ان کا ایک ساتھی پولیس اہلکار ہے جو وردی پہن کر لوگوں کو لوٹتا تھا۔

    • Share this:
    ممبئی کرائم برانچ نے ایک ایسےگینگ کا پردہ فاش کیاہے جو لوگوں کو لوٹا کرتا تھا ، اس گروہ کی خصوصیت یہ تھی کہ ان کا ایک ساتھی پولیس اہلکار ہے جو وردی پہن کر لوگوں کو لوٹتا تھا۔ تاہم اب اس گینگ کے چار لوگ ممبئی کرائم برانچ کی گرفت میں ہیں۔ اپنےچہرے کو کالے کپڑے کے پیچھے چھپا کر ہاتھوں میں ہتھکڑی لگا کر اس سے پہلے یہ شاطر چور تھے جو ممبئی کی سڑکوں پر دن دہاڑے لوگوں کو لوٹا کرتے تھے لیکن پچھلے دنوں سونار کو لوٹنا ان کے لئے بھاری پڑگیا حیران کن بات یہ ہے کہ ان ڈاکوؤں کے گروہ میں پیشہ سے ایک پولیس اہلکار بھی ہے۔

    متاثرہ سونار اپنے ساتھی کے ساتھ موٹرسائیکل پر ممبئی کے بائیکلہ علاقے سے گزر رہا تھا ،تبھی ان لوگوں نے اس کو بیچ سڑک پر روک لیا اور خود کو پولیس والا بتایا ، اس کی گاڑی کے کاغذ ات کو چیک کرنے کے بہانے اس کے پاس سے 2 کلو 500 گرام سونا جس کی قیمت 1.25 کروڑ ہے لیکر موقع سے فرار ہوگئے۔ متاثرہ سونار نے ڈکیتی کے واقعات سے پولیس کوآگاہ کیا تو ممبئی کرائم برانچ کے یونٹ 3 نے اس معاملے کی تحقیقات شروع کی۔

    موقع واردات پر لگی ہو ئی سی سی ٹی وی اور موٹر سا ئیکل کے رجسٹر نمبر کی مدد سے افسران نے ان ڈاکوؤں کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا. اب پولیس ان مجرموں کی ہسٹری کا پتہ لگانے میں مصروف ہے۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: