ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

دودھ ملاوٹ کر کے بیچنے کے الزام میں دو ملزمین کو ممبئی کرائم برانچ نے کیا گرفتار

ممبئی کرائم برانچ نے اندھیری کے ورسوا میں چھاپہ مار کر دو افراد کو گرفتار کیا ہے اور اس کارروائی میں تقریبا 294 لیٹر ملاوٹی دودھ ضبط کئے ہیں۔

  • Share this:
دودھ ملاوٹ کر کے بیچنے کے الزام میں دو ملزمین کو ممبئی کرائم برانچ  نے کیا گرفتار
ممبئی کرائم برانچ نے اندھیری کے ورسوا میں چھاپہ مار کر دو افراد کو گرفتار کیا ہے اور اس کارروائی میں تقریبا 294 لیٹر ملاوٹی دودھ ضبط کئے ہیں۔

ممبئی کرائم برانچ نے اندھیری کے ورسوا میں چھاپہ مار کر دو افراد کو گرفتار کیا ہے اور اس کارروائی میں تقریبا 294 لیٹر ملاوٹی دودھ ضبط کئے ہیں۔ ملزمین معروف کمپنیوں کے دودھ کی تھیلیوں سے دودھ نکالتے تھے اور اتنی ہی مقدار میں پانی ملا دیتے تھے اور پھر لا ئٹر موم بتی اور اسٹو پن کے ذریعے دوبارہ سیل بند کر دیتےتھے جو دیکھنے میں ذرا بھی فرق نہیں پڑتا تھا کہ یہ ملاوٹی دودھ کی تھیلی ہے۔


تھیلوں سے نکالے گئے دودھ کو خالی تھیلیوں میں بھر کر اسے بھی سیل کردیا کرتے تھے۔.کوگل اور امول کمپنیوں کی تھیلیوں سے دودھ نکال کر اس میں پانی بھرنے کاسلسلہ کافی عرصے سے جاری تھا۔ ملاوٹی دودھ کا گورکھ دھندا کافی دنوں سے چل رہا تھا۔ اطلاع کی بنیاد پر ورسوا چار بنگلہ کے بھارت نگر کو آپر یٹیو سو سائٹی کے روم نمبر 49 میں چھاپہ مارا گیا دو پتہ چلاکہ دو لوگوں کے ذریعے کئی مشہور کمپنیوں کے دودھ کی تھیلیوں میں سے دودھ نکال کر اس میں پانی بھر دوبارہ سیل کرنے کا کالا کاروبار چل رہا تھا۔




کرائم برانچ کے افسر ان چھاپے کے ذریعے موم بتیاں ، لائٹر ، اسٹو پن ، بلیڈ اور امول. گوکل کی 36 خالی دودھ کی تھیلیوں کو بر آمد کئے۔ دونوں ملز مین کو گرفتار کرکے ورسوا پولیس اسٹیشن کے حوالے کردیا گیا ہے جہاں ان پر ورسوا پولیس اسٹیشن میں۔ آئی پی سی ،کی دفعہ 272،273،482،468،420،34 کےتحت اور فوڈ سیکو ریٹی اور ہیومن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے نیزمزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
Published by: Sana Naeem
First published: May 26, 2021 07:39 PM IST