ممبئی سے دلی تک کا سفر ایک گھنٹہ تک ہو گا کم، گوالیار پر بھی رکے گی راجدھانی سپرفاسٹ اسپیشل ٹرین
ریلوے وزیر پیوش گوئل نے ٹویٹ کیا '' نو جنوری سے ممبئی اور دلی کے درمیان سپرفاسٹ اسپیشل ٹرین سے سفر کرنے والے مسافر اپنے منزل پر پہلے کے مقابلے میں جلدی پہنچیں گے اور وقت میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔ ساتھ میں ٹرین مدھیہ پردیش کے گوالیار میں بھی رکے گی''۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jan 07, 2021 10:19 PM IST

فائل فوٹو
نئی دہلی۔ دہلی۔ ممبئی راجدھانی اسپیشل ٹرین کے وقت میں تبدیلیاں کی گئی ہیں تاکہ لوگ اب قلیل وقت میں قومی دارالحکومت سے ملک کے اقتصادی دارالحکومت کا سفر کرسکیں۔ سینٹرل ریلوے نے جمعرات کو بتایا کہ سفر کے وقت میں کمی کے ساتھ ساتھ گوالیار میں اس کا اضافی ہالٹ دیا گیا ہے۔ دہلی کے نظام الدین سے شام 4.55 بجے روانہ ہونے والی ٹرین اگلے دن صبح 11.15 بجے ممبئی کے سی ایس ایم ٹی اسٹیشن پہنچے گی۔ اس سے قبل ممبئی پہنچنے کا وقت صبح 11.50 بجے تھا۔ اس طرح دہلی سے ممبئی جانے والے مسافر 35 منٹ کی بچت کریں گے۔
اسی طرح واپسی میں شام 4.10 بجے کے بجائے اب سی ایس ایم ٹی سے شام 4 بجے روانہ ہوگی اور اگلے دن رات 11 بجے کی بجائے 9.55 بجے نظام الدین پہنچے گی۔ اس طرح ممبئی سے دہلی تک کے سفر میں 55 منٹ کی بچت ہوگی۔
وسطی ریلوے کے تعلقات عامہ کے آفیسر شیوا جی ستار نے بتایا کہ ٹرین سی ایس ایم ٹی سے حضرت نظام الدین پہنچنے میں 55 منٹ بچائے گی جبکہ دلی سے ممبئی پہنچنے میں 35 منٹ کم لے گی۔ اشتہار میں کہا گیا ہے کہ سپرفاسٹ اسپیشل ٹرین اب گوالیار پر رکا کرے گی۔
ریلوے وزیر پیوش گوئل نے ٹویٹ کیا '' نو جنوری سے ممبئی اور دلی کے درمیان سپرفاسٹ اسپیشل ٹرین سے سفر کرنے والے مسافر اپنے منزل پر پہلے کے مقابلے میں جلدی پہنچیں گے اور وقت میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔ ساتھ میں ٹرین مدھیہ پردیش کے گوالیار میں بھی رکے گی''۔
📢 From 9th January, passengers travelling by Rajdhani Superfast special between Mumbai & Delhi will reach their destination faster than before, with revised timings & an additional halt at Gwalior in Madhya Pradesh.
This will reduce travel time & enhance passenger convenience. pic.twitter.com/2vrv9bHqci
— Piyush Goyal (@PiyushGoyal) January 7, 2021
وسطی ریلوے نے یہ بھی کہا کہ جن مسافروں کے پاس ریزرویشن والا ٹکٹ ہے انہیں ہی ان اسپیشل ٹرینوں میں سوار ہونے دیا جائے گا۔