உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Mumbai Drugs Case: این سی پی لیڈر نواب ملک نے نئی تصاویر کے ذریعہ این سی بی کی جانچ پر پھر اٹھائے سوال

    این سی پی لیڈر نواب ملک نے نئی تصاویر کے ذریعہ این سی بی کی جانچ پر پھر اٹھائے سوال

    این سی پی لیڈر نواب ملک نے نئی تصاویر کے ذریعہ این سی بی کی جانچ پر پھر اٹھائے سوال

    Mumbai Drugs Case: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (NCP) کے قومی ترجمان نواب ملک (Nawab Malik) نے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (Narcotics Control Bureau) کی شفافیت پر سوال اٹھائے ہیں۔ این سی پی لیڈر نے کہا ہے کہ آرین خان معاملے میں این سی بی نے جتنے بھی گواہ بنائے ہیں، وہ سب ان کے جانکار ہیں۔

    • Share this:
      ممبئی: بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان (Shahrukh Khan) کے بیٹے آرین خان (Aryan Khan) کو ایک کروز پر مبینہ ریو پارٹی میں گرفتار کئے جانے کے معاملے میں نارکوٹسک کنٹرول بیورو (Narcotics Control Bureau) کی شفافیت پر ایک بار پھر این سی پی لیڈر نواب ملک (Nawab Malik) نے سوال اٹھائے ہیں۔ اس بار انہوں نے کچھ مزید تصاویر شیئر کی ہیں اور دعویٰ کیا ہے کہ آرین خان ڈرگس معاملے میں اہم جانچ افسر سمیر وانکھیڑے (Sameer Wankhede) جتنے بھی گواہ بنائے ہیں، وہ سبھی ان کے جانکاروں میں سے ہیں۔

      نارکوٹکس کنٹرول بیورو پر الزام لگاتے ہوئے این سی پی لیڈر نواب ملک نے کہا کہ آج جو تصویر میں شیئر کر رہا ہوں۔ اس میں دکھائی دے رہا شخص بھی سمیر وانکھیڑے کا جانکار ہے۔ انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’اس تصویر میں نظر آرہا شخص فلیچر پٹیل ہے اور اس کی تصویر این سی بی افسر سمیر وانکھیڑے کی بہن جیسمین وانکھیڑے کے ساتھ موجود ہے۔ نواب ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ سمیر وانکھیڑے اور فلیچر پٹیل ایک دوسرے کو کافی اچھی طرح سے جانتے ہیں۔ این سی پی لیڈر نے پوچھا کہ ’سوال یہ ہے کہ این سی بی افسر اپنے کسی جاننے والے کو گواہ کیسے بنا سکتے ہیں‘؟

      Nawab Malik, NCB, Aryan Khan, Maharashtra, Mumbai, Narcotics Control Bureau, shahrukh khan

      این سی پی لیڈر نواب ملک نے اس سے پہلے دعویٰ کیا ہے کہ اس معاملے میں این سی بی کے گواہ ٹھیک نہیں ہیں۔ ان کا الزام ہے کہ آرین خان کی گرفتاری کے بعد جو تصاویر وائرل ہوئی تھی وہ کے پی گوساوی نام کے شخص نے لی تھی۔ آرین خان کے ساتھ حراست میں گوساوی کی سیلفی وائرل ہونے کے بعد جانچ ایجنسی نے پہلے کہا تھا کہ اس کا ایک شخص سے کوئی تعلق نہیں ہے، جبکہ بعد میں اسے ہی گواہ بتایا گیا۔ نواب ملک نے بتایا کہ آرین خان کے دوست ارباز مرچنٹ کے ساتھ ایک ویڈیو میں ہاتھ پکڑے ہوئے دکھائی دے رہا شخص بی جے پی کا کارکن منیش بھانو شالی ہے۔ منیش کی فیس بک پروفائل پر وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور کئی سینئر بی جے پی لیڈروں کے ساتھ لی گئی تصاویر موجود ہیں۔

      سمیر وانکھیڑے کی بہن جیسمین وانکھیڑے کے ساتھ فلیچر پٹیل


      سمیر وانکھیڑے پر تین لوگوں کو چھوڑنے کا لگا تھا الزام

      اس سے قبل این سی پی کے مقامی ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے پر تنقید کرتے ہوئے این سی پی ترجمان اور مہاراشٹر کے وزیر نواب ملک نے کہا تھا کہ ممبئی ساح پر ایک کروز شپ پر چھاپہ ماری کے بعد این سی بی کے مقامی ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے نے کہا تھا کہ 8 سے 10 لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے، لیکن سچائی یہ ہے کہ 11 لوگوں کو حراست میں لیا گیا تھا۔ بعدم یں تین لوگوں رشبھ سچدیوا، پرتیک گابا اور عامر فرنیچر والا کو رہا کیا گیا ہے۔

      کون ہوتے ہیں پنچ اور پنچ نامہ کیا ہے؟

      ’پنچ‘ مجرمانہ جانچ کے دوران جائے حادثہ پر کی گئی جانچ یا اشیا کی ضبطی وغیرہ کے معاون ثبوت فراہم کرتا ہے۔ ’پنچ‘ پکڑے گ ئے ملزمین کے سامنے ہی اپنی گواہی دیتے ہیں، جنہیں ’پنچ‘ کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔ ’پنچ‘ پولیس کو ملی چیزوں کی تصدیق کرتے ہیں اور پنچنامہ پر دستخط کرتے ہیں۔ انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق، پنچوں کو عام طور پر’آزاد‘ گواہ مانا جاتا ہے، لیکن کبھی کبھی چل رہے چھاپے کے دوران ایسے شخص کو تلاش کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔ اس لئے کچھ معاملوں میں ’پنچ‘ پولیس کے جانکار ہوتے ہیں۔ (حالانکہ ایسا ہونا نہیں چاہئے)۔

       

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: