உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ممبئی کی 60 منزلہ عمارت میں لگی بھیانک آگ، ایک کی موت، موقع پر پہنچیں میئر پیڈنیکر 

    Youtube Video

    19 ویں منزل سےشروع ہونے والی آگ اب عمارت کی دوسری منزلوں میں بھی پھیل گئی ہے۔ خبر ہے کہ 20 فائر بریگئیڈ کی گاریاں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔

    • Share this:
      ممبئی۔ جمعہ کو ممبئی کے کری روڈ پر ایویگنا پارک اپارٹمنٹ  (Avighna Park apartment) میں جمعے کو آگ لگ گئی۔ ممبئی فائر بریگیڈ  (Mumbai Fire Brigade  نے یہ معلومات دی ہے۔ جانکاری کے مطابق آگ رات 12 بجے کے قریب لگی۔ اس واقعے میں ایک شخص کی موت ہو گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ حادثہ  60 منزلہ اپارٹمنٹ کی 19 ویں منزل پر پیش آیا۔ ممبئی کی میئر کشوری پیڈنیکر موقع پر پہنچ گئی ہیں۔
      جمعہ کی دوپہر  تقریبا 12 بجے  ممبئی کے لوئر پریل علاقے میں اویگنا پارک اپارٹمنٹ میں 60 منزلہ عمارت آگ میں آگ لگ گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمارت میں کئی لوگوں کے پھنسے ہونے کا اندیشہ ہے۔ اس واقعے میں ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔ ممبئی فائر ڈیپارٹمنٹ نے اطلاع دی ہے کہ اس شخص نے 19 ویں منزل سے چھلانگ لگائی تھی ، جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوگیا تھا۔
      واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائر ڈیپارٹمنٹ کے ارکان موقع پر پہنچ گئے اور آگ پر قابو پانے کی کوشش کی۔ 19 ویں منزل سےشروع ہونے والی آگ اب عمارت کی دوسری منزلوں میں بھی پھیل گئی ہے۔ خبر ہے کہ 20 فائر بریگئیڈ کی گاریاں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق حادثے میں اپنی جان گنوانے والا شخص سکیورٹی گارڈ تھا۔ میئر پیڈنیکر بھی موقع پر پہنچ گئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ زخمی کو علاج کے لیے کے ای ایم سKEM اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

      ابھی تک اس بلند عمارت میں لگی آگ کی وجہ  معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ شعلے اتنے زوردار تھے کہ ہر طرف دھواں اٹھ رہا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ آگ تیزی سے پھیل رہی ہے۔ میئر نے بتایا ہے کہ رہائشیوں کو عمارت سے نکال لیا گیا ہے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: