ممبئی میں پیر سے حاجی علی اور ماہم درگاہیں بھی زائرین کےلئےکھل جائیں گی
ممبئی کی دو خانقاہیں حاجی علی درگاہ اور ماہم حضرت مخدوم فقیہ علی مہائمی پیر 16 نومبر کو باقاعدہ طور پر عام زائرین کے لئے بھی کھول دی جائیں گی ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Nov 14, 2020 08:50 PM IST

حاجی علی درگاہ کی فائل فوٹو
ممبئی کی دو خانقاہیں حاجی علی درگاہ اور ماہم حضرت مخدوم فقیہ علی مہائمی پیر 16 نومبر کو باقاعدہ طور پر عام زائرین کے لئے بھی کھول دی جائیں گی ۔ اس کے ساتھ ممبئی کی سدھی ونائک مندر بھی زائرین کے لئے کھول دی گئی ہے ۔ ممبئی میں کورونا وائرس کے قابو میں آنے کے بعد اب ریاستی سرکار نے مذہبی مقامات کھولنے کا فیصلہ کیا ہے ، جس کے بعد حاجی علی اور ماہم درگاہ بھی پیر سے باقاعدہ طور عام زائرین کے بھی کھول دی جائیں گی ، لیکن کورونا اصولوں اور ضوابط کی پابندی لازمی ہو گی یہ اطلاع آج یہاں حاجی علی اور ماہم درگاہ کے ٹرسٹی سہیل کھنڈوانی نے دی ۔
انہوں نے کہا کہ سرکار کے فیصلہ کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں ، گزشتہ کئی ماہ سے کورونا کے سبب بند درگاہیں اب کھول دی جائیں ، لیکن ایسی صورتحال میں درگاہ انتظامیہ سرکاری اصول و ضوابط اور درگاہ کے رہنما اصول و کورونا کے ضوابط پر سختی سے عمل کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ماہم درگا کو ایس او پی سرٹیفیکٹ حاصل ہے اور اس میں پیشہ وارانہ طریقہ سے عملہ کی تربیت بھی ہوئی ہے ، اس لئے درگاہ انتظامیہ سرکار کے فیصلہ کے بعد ہر طرح سے اصول و ضوابط پر عمل آوری کی پابند عہد ہے ۔
اب زائرین اور عقیدتمندوں کی امید پور ی ہو گی او ر وہ آستانہ پر حاضری دینے سے محروم نہیں رہیں گے ۔ اس سلسلے میں درگاہ نے بھی گائیڈ لائن جاری کی ہے ، اس پر بھی عمل ہوگا ۔