چورانوے منٹ میں اورنگ آباد سے ممبئی پہنچا دل ، چار سال کی بچی کو ملی نئی زندگی
اورنگ آباد سے ممبئی تک ایک زندہ دل کو ایک گھنٹے اور 34 منٹ میں لے جایا گیا ۔ 323.5 کلو میٹر کی دوری اتنے کم وقت میں پوری کرلی گئی ، کیونکہ اس کی ضرورت ایک بچی کو تھی۔
اورنگ آباد سے ممبئی تک ایک زندہ دل کو ایک گھنٹے اور 34 منٹ میں لے جایا گیا ۔ 323.5 کلو میٹر کی دوری اتنے کم وقت میں پوری کرلی گئی ، کیونکہ اس کی ضرورت ایک بچی کو تھی۔
اورنگ آباد سے ممبئی تک ایک زندہ دل کو ایک گھنٹے اور 34 منٹ میں لے جایا گیا ۔ 323.5 کلو میٹر کی دوری اتنے کم وقت میں پوری کرلی گئی ، کیونکہ اس کی ضرورت ایک بچی کو تھی۔ دل کے ممبئی پہنچنے کے بعد اسے چار سال کی لڑکی میں کامیاب طریقہ سے ٹرانسپلانٹ کیا گیا ۔ اسپتال کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آپریشن کامیاب رہا ۔ جالنا کی رہنے والی لڑکی فی الحال اسپتال کی نگرانی میں ہے۔ اسپتال کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک سڑک حادثہ میں فوت ہوئے 13 سالہ لڑکے کا زندہ دل جمعہ کو اورنگ آباد کے ایم جی ایم اسپتال میں ملا ۔ یہاں سے 1:50 بجے اورنگ آباد ہوائی اڈہ کیلئے لے جایا گیا ۔ اسپتال نے کہا کہ ہوائی اڈہ تک گرین کوریڈور کے ذریعہ 4.8 کلو میٹر کا راستہ چار منٹ یعنی 01:54 بجے طے کرلیا گیا ، اس کے بعد ایک چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعہ 03:05 بجے ممبئی ہوائی اڈہ پہنچا ، جہاں سے اسے 19 منٹ میں 18 کلو میٹر دور فورٹس اسپتال میں ایک گرین کوریڈور کے ذریعہ پہنچایا گیا ۔ فورٹس اسپتال کے افسران کے مطابق اورنگ آباد میں دل ملنے کے بعد ایک گھنٹہ 34 منٹ کے اندر ممبئی پہنچادیا گیا۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔