ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

ممبئی لوکل ٹرین دھماکہ : قصور وار قرار دئے گئے مجرمین کی سزا کا اعلان آج

ممبئی :ممبئی کی خصوصی مکوکا عدالت کل بروز بدھ 30ستمبر 7/11 ممبئی لوکل ٹرین بم دھماکہ معاملے میں قصور وار پائے گئے بارہ مجرمین کی قسمت کا فیصلہ کرے گی

  • UNI
  • Last Updated: Sep 30, 2015 12:11 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ممبئی لوکل ٹرین دھماکہ : قصور وار قرار دئے گئے مجرمین کی سزا کا اعلان آج
ممبئی :ممبئی کی خصوصی مکوکا عدالت کل بروز بدھ 30ستمبر 7/11 ممبئی لوکل ٹرین بم دھماکہ معاملے میں قصور وار پائے گئے بارہ مجرمین کی قسمت کا فیصلہ کرے گی

ممبئی :ممبئی کی خصوصی مکوکا عدالت کل بروز بدھ 30ستمبر 7/11 ممبئی لوکل ٹرین بم دھماکہ معاملے میں قصور وار پائے گئے بارہ مجرمین کی قسمت کا فیصلہ کرے گی اورا ن کی سزائیں طے کریگی جس میں سزائے موت سے لیکر سزائے عمر قید بھی شامل ہے ۔


واضح رہے کہ گذشتہ دنوں عدالت نے ان بارہ مجرمین کو قصور وار ٹہرایا تھا جس کے بعد مہاراشٹر کی بی جے پی قیادت والی حکومت کے وکیل استغاثہ نے ان مجرمین میں سے آٹھ مجرمین کے لیئے سزائے موت طلب کی تھی جبکہ بقیہ چار مجرمین کے لیئے عمر قید کی سزا دیئے جانے کا مطالبہ کیا تھا ۔


ایک جانب جہاں استغاثہ نے ان مجرمین کے لیئے سزائے موت اور عمر قید طلب کی تھی وہیں دفاعی وکلاء نے ان مجرمین کو کم سے کم سزائے دینے کا مطالبہ کیا تھا اور عدالت کو یہ بتایا تھا کہ متذکرہ جرم کے ارتکاب کے بعد ان مجرمین میں اصلاح ہوئی تھی اور جیل میں ان مجرمین نے اعلی تعلیم بھی حاصل کی تھی لہذا انسانی بنیادوں پر انہیں سزائے موت نہیں دی جائے ۔


سرکاری وکیل نے جن 8؍ مجرمین کے لیئے پھانسی کی سزا کا مطالبہ کیا تھا ان میں کمال انصاری، احتشام قطب الدین صدیقی، ڈاکٹر تنویر، آصف خان، ، نوید ، فیصل ، ، محمد علی ، ، ساجد مرغوب انصاری، شامل ہیں جبکہ جن کے لیئے عمر قید کی سزا کا مطالبہ کیا گیا تھا ان کے نا م ماجد شفیع، ضمیر لطیف الرحمن، سہیل شیخ اور مزمل عطاالرحمن ہیں ۔


عیاں رہے کہ خصوصی جج وائی ڈی شندے نے 11 ستمبر کو 12 مجرمیں کو کو مکوکاقانون ، تعزیرات ہند، آتش گیر مادوں کا قانون، غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام والا قانون اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والے قانون کی مختلف دفعات کے تحت قصور وار ٹہرایا ہے ۔


عدالت نے انہیں تعزیزات ہند کی دفعہ 302، 307، 326، 325، 324، اور مجرمانہ سرگرمی 120(ب) کے تحت قصور وار ٹہرایا ہے ، انسداد دہشت گرد دستہ کے مطابق لشکر طیبہ نامی تنظیم سے تعلق رکھنے والے ان ملزمین نے ممبئی کی لوکل ٹرینوں میں بم نصب کیا تھا جس سے بیک وقت 7؍ ٹرینوں میں دھماکے ہوئے تھے۔

First published: Sep 30, 2015 12:11 AM IST