نوراتری پر پیوش گوئل کا بڑا اعلان، 21 اکتوبر سے خواتین بھی ان ٹرینوں سے کر سکیں گی سفر
پیوش گوئل ( Piyush Goyal) نے بتایا کہ ممبئی لوکل ٹرین سے خواتین کوو بھی سفر کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
پیوش گوئل ( Piyush Goyal) نے بتایا کہ ممبئی لوکل ٹرین سے خواتین کوو بھی سفر کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ بتادیں کہ اس وقت کورونا وائرس کو دھیان میں رکھتے ہوئے صڑف ضروری سروس کے ملازمین سمیت خاص زمرے کے لوگوں کو ہی لوکل ٹرینیوں سے سفر کرنے کی اجازت ہے۔
ممبئی میں کل یعنی 21 اکتوبر سے خواتین بھی لوکل ٹرین میں سفر کر سکیں گی۔ دراصل کورونا وائرس بحران کے درمیان خواتین کے ممبئی (Mumbai) لوکل ٹرین (Local Trains) سے سفر کرنے پر پابندی لگا دی گئی تھی۔ مرکزی وزیر پیوش گوئل (Union Railways Minister Piyush Goyal) نے بتایا کہ ہندستانی ریلوے نے خواتین کو س۔اربن (Suburban Trains) ٹرینوں میں سفر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ وااضح رہے کہ خواتین صبح 11 بجے ست دوپہر 3 بجے تک اور پھر شام 7 بجے کے بعد لوک ٹرین میں سفر کر سکیں گی۔ پیوش گوئل نے کہا، ہم پہلے سے ہی اس کے لئے تیار تھے۔ پیوش گوئل ( Piyush Goyal) نے ٹویٹ کرکے کہا کہ ہم ہمیشہ سے اس کے لئے تیار تھے۔ مہاراشٹر حکومت (Maharashtra Government) کی جانب سے اس بارے میں خط ملنے کے بعد ہم نے ممبئی لوکل ٹرین سے خواتین کوو بھی سفر کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ بتادیں کہ اس وقت کورونا وائرس کو دھیان میں رکھتے ہوئے صڑف ضروری سروس کے ملازمین سمیت خاص زمرے کے لوگوں کو ہی لوکل ٹرینیوں سے سفر کرنے کی اجازت ہے۔
I am happy to announce that Railways will allow women to travel on suburban trains from 21 Oct between 11 am to 3 pm & after 7 pm. We were always ready and with the receipt of letter from Maharashtra Govt today, we have allowed this travel.
مہاراشٹر حکومت کی درخواست پر دے دی گئی منظوری اس سے قبل ، ریاستی ڈیزاسٹر منیجمنٹ ، راحت اور بحالی کے سکریٹری کشور راجے نمبالکر نے جمعرات کے روز دونوں زونل ریلوے کو بھیجے گئے خطوں میں کہا تھا کہ خواتین مسافروں کو ممبئی سے لوکل میں صبح 11 بجے سے شام 3 بجے تک اور شام 7 بجے سے مقامی سروس کے ختم ہونےتک لوکل۔ ٹرین خدمات مہیا کی جانی چاہئے۔ اس سے قبل مہاراشٹرا حکومت نے وسطی اور مغربی ریلوے کے جنرل منیجرز سے درخواست کی تھی کہ وہ ممبئی ریجن میں تمام خواتین کو مقامی ٹرینوں میں سفر کرنے کی اجازت دیں۔ اس کے بعد ،ریلوے نے خواتین کو نوراتری کا تحفہ دیا اور ممبئی کے مقامی ٹرینوں میں سفر کرنے کی منظوری دے دی۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔