உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ایم این ایس کی ایف ایم چینل کو دھمکی ، منسوخ کرو عاطف اسلم کا انٹرویو

    ممبئی میں ایک ایف ایم چینل کے دفتر میں گھس کر مہاراشٹر نونرمان سینا  ایم این ایس  نے دی دھمکی ہے ۔

    ممبئی میں ایک ایف ایم چینل کے دفتر میں گھس کر مہاراشٹر نونرمان سینا ایم این ایس نے دی دھمکی ہے ۔

    ممبئی میں ایک ایف ایم چینل کے دفتر میں گھس کر مہاراشٹر نونرمان سینا ایم این ایس نے دی دھمکی ہے ۔

    • Pradesh18
    • Last Updated :
    • Share this:
      ممبئی : ممبئی میں ایک ایف ایم چینل کے دفتر میں گھس کر مہاراشٹر نونرمان سینا  ایم این ایس  نے دی دھمکی ہے ۔ ایم این ایس نے ایف ایم چینل کو پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کا انٹرویو منسوخ کرنے کیلئے کہا ہے ۔ ایف ایم چینل پر آج عاطف اسلم کا انٹرویو ہونے والا ہے ۔

      اس سے پہلے قبل کو اوڑی دہشت گردانہ حملے کو لے کر جارحانہ تیور اختیار کرتے ہوئے ایم این ایس نے ملک میں رہ رہے پاکستانی فنکاروں کو ہندوستان چھوڑنے کے لئے 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا تھا ۔ پاکستانی فنکاروں کو یہ دھمکی ایم این ایس کی ونگ اسکرین سینا نے دی تھی ۔

      پاکستانی فنکاروں کو دھمکی دیتے ہوئے ایم این ایس نے کہا تھا کہ ہم پاکستانی فنکاروں کو 48 گھنٹے کا وقت دیتے ہیں کہ وہ ملک چھوڑ دیں ۔ اگر پاکستانی فنکاروں نے ملک نہیں چھوڑا ، تو ایم این ایس کے کارکنان انہیں جہاں شوٹنگ ہو رہی ہو گی، وہاں جاکر ان کے ساتھ مارپیٹ کریں گے ۔

      غور طلب ہے کہ جموں و کشمیر کے اوڑی میں فوج کی 12 ویں بریگیڈ کے ہیڈ کوارٹر پر دہشت گردانہ حملہ میں فوج کے 18 جوان شہید جبکہ 30 جوان زخمی ہو گئے تھے ۔  تاہم جوابی کارروائی میں فوج نے چاروں دہشت گردوں کو مار گرایا تھا ۔
      First published: