ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

ممبئی میونسپل کارپوریشن پیدائش اور اموات کے داخلوں کے حصولیابی کی معلومات اردو میں بھی فراہم کرے گی

رئیس شیخ کے مطالبے پر پیدائش اور اموات کے اندارج میں سہولیات کی فراہم کرنے کی غرض سے پورے پروسز کو آن لائن کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔ اس کے ساتھ ہی پیدائش اور اموات کے سرٹیفکیٹ کی حصولیابی کیلئے تمام اہم معلومات کو انگریزی مراٹھی اور ہندی زبان کے ساتھ اردو میں بھی فراہم کرنے کا پر زور مطالبہ کیا۔

  • Share this:
ممبئی میونسپل کارپوریشن پیدائش اور اموات کے داخلوں کے حصولیابی کی معلومات اردو میں بھی فراہم کرے گی
میٹنگ میں صحت اور پیدائش و اموات کے داخلوں کے متعلق معاملات زیر بحث

ممبئی : ممبئی عظمیٰ میونسپل کارپوریشن سماج وادی پارٹی کے ہاؤس لیڈر اور بھیونڈی حلقۂ انتخاب کے رکن اسمبلی رئیس شیخ کی سربراہی میں ایڈیشنل میونسپل کمشنر کاکانی اور محکمہ صحت کے اہم افسران کے ہمراہ ایک میٹنگ کا انعقاد عمل میں آیا۔ میٹنگ میں صحت اور پیدائش و اموات کے داخلوں کے متعلق معاملات زیر بحث آئے۔ محکمہ صحت عامہ سے متعلق مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کے ساتھ ممبئی کے شہریوں کو پیدائش و اموات کے سرٹیفکیٹ کی حصولیابی اور نام درستی میں پیش آنے والی دقتوں کو جلد از جلد حل کرنے اور میت کی تدفین کیلئے ضروری کاغذات کی فراہمی کے معاملات کو رئیس شیخ نے متعلقہ افسران کے روبرو پیش کیا۔

رئیس شیخ کے مطالبے پر پیدائش اور اموات کے اندارج میں سہولیات کی فراہم کرنے کی غرض سے پورے پروسز کو آن لائن کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔ اس کے ساتھ ہی پیدائش اور اموات کے سرٹیفکیٹ کی حصولیابی کیلئے تمام اہم معلومات کو انگریزی مراٹھی اور ہندی زبان کے ساتھ اردو میں بھی فراہم کرنے کا پر زور مطالبہ رکن اسمبلی رئیس شیخ نے کیا ۔ 2007 سے قبل کے کاغذات اور ریکارڈس کی حصولیابی کیلئے انٹر کنیکشن شروع کرنے اور ممبئی کے سبھی ڈاکٹر کے پاس اموات کے داخلے آسانی سے دستیاب کروانے کا بھی مطالبہ رئیس شیخ نے ایڈیشنل میونسپل کمشنر کاکانی سے کیا ۔


رئیس شیخ نے میت کی تدفین اور داخلوں کی فراہمی میں ہونے والی عوامی پریشانیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ میت کی تدفین کے متعلق مسائل کو حل کرنے کیلئے بی ایم سی محکمۂ صحت نے13 جنوری 2010 کو ایک سرکولر جاری کیا تھا۔ اس سرکولر کے مطابق انتقال کے وقت میت کا داخلہ موجود نہ ہونے کی صورت میں 65 سال سے زیادہ کی عمر کی میت کو پانچ پہچان کے افراد کے ذریعے پنچ نامہ تیار کرنے پر تدفین کی اجازت اور نوجوان کے انتقال پر مقامی پولیس کی جانب سے نو آبجیکشن کی سہولت موجود ہے۔


اس کے باوجود بی ایم سی کی ان ہدایات پر عمل نہیں کیا جارہا ہے۔ بی ایم سی ان ہدایات کو قابل عمل بنانے کیلئے سرکلولر کو دوبارہ جاری کرے۔ سماج وادی پارٹی گٹ نیتا رئیس شیخ کے ان تمام مطالبات پر 14 دنوں کے اندر کاروائی کرنے کا یقین بی ایم سی ایڈیشنل کمشنر کاکانی نے رئیس شیخ کو دلایا ۔
رئیس شیخ نے واضح کیا کہ کووڈ 19 کے سبب اموات میں اضافہ اور تدفین پریشانیوں کے سبب عوام کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے اس کے پیش نظر ان تمام مسائل سدِ باب وقت کی اہم ضرورت ہے۔
Published by: sana Naeem
First published: Oct 10, 2020 09:54 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading