உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شاطر لٹیروں نے 50 لاکھ روپے کے ایک کلو سونے کی ڈالی ڈکیتی، پولیس نے کیا گرفتار

    پولیس نے کہا ہے کہ اس شا طرگینگ کے تمام ممبران اپنے شکار کا پہلے سے اندازہ لگاتے تھے  اور مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ ڈکیتی کو انجام دیتے تھے۔

    پولیس نے کہا ہے کہ اس شا طرگینگ کے تمام ممبران اپنے شکار کا پہلے سے اندازہ لگاتے تھے اور مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ ڈکیتی کو انجام دیتے تھے۔

    پولیس نے کہا ہے کہ اس شا طرگینگ کے تمام ممبران اپنے شکار کا پہلے سے اندازہ لگاتے تھے اور مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ ڈکیتی کو انجام دیتے تھے۔

    • Share this:
    ممبئی پولیس زون 10 کی حراست میں اور ان کے چہرے کالے کپڑے سے ڈھکے ہوئے یہ وہی ساتوں مجرم ہیں جو 19 جولائی 2021 کو ممبئی میں اندھیری ہائی وے پر ایک بس میں سفر کر رہے ایک جویری سے ایک کلو سونا لے کر فرارہو گئے تھے جس کے بعد اس پوری واردات کو لے کر اندھیری پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق چوری شدہ ایک کلو سونے کی کل قیمت 50 لاکھ کے قریب ہے۔ ان ساتوں ڈاکوؤں کی گرفتاری کے بعد اس گینگ کی موڈ آپریشن کے تعلق سے پولیس نے کہا ہے کہ اس شا طرگینگ کے تمام ممبران اپنے شکار کا پہلے سے اندازہ لگاتے تھے اور مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ ڈکیتی کو انجام دیتے تھے۔

    جیسا کہ شکار سے بیگ چھیننے کا کام کون کرے گا پھر کس کا سامان چوری یا چھینا گیا ہے جب وہ شخص یا تاجر شور مچانے کی کوشش کرے گا تو کون متاثرہ کی مدد کرے گا۔صرف یہی نہیں عام لوگوں کے ہجوم کی بجائے ، اس گینگ نے اپنے تمام سرگرم ممبران کو متاثرہ کے ساتھ کھڑا کرنے اور ہجوم کا حصہ بننے کا منصوبہ کرتے تھے. پولیس نے ان سات ملزمین سے 475 گرام سونا ضبط کیا ہے۔ ملزمین میں 6 ممبئی کے رہائشی ہیں اور ایک ملزم راجستھان کا ہے۔ ان سب کے خلاف پہلے ہی کئی سے کئی مقدمات درج ہیں۔

    مہندر مورے پر دوکریمنل کیس درج ہیں۔ منیج مینڈھیکر پر تین مقدمات .امین شیخ پر نو مقدمات ششی کانت پولورکر پر چار . وجے کمار گپتا پر 12 مقدمات جبکہ سنگھ راجپوت پر ایک مقدمہ درج ہے۔اور یہی وجہ ہے کہ ممبئی پولیس ساتوں ملزمین کے خلاف درج مختلف مقدمات کے حوالے سے MCOCA کے تحت ان کے خلاف کارروائی کرنے کی بھی تیاری کر رہی ہے۔ اس پورے واردات کو حل کرنے کے بعد ممبئی پولیس نے عام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ چاہے آپ پیدل چل رہے ہوں یا کسی گاڑی یا بس سے سفر کر رہے ہوں۔اس دوران اگر آپ کے پاس کوئی بیگ یا پاؤچ ہے تو اسے بہت مضبوطی سے پکڑلیں یا اسے محفوظ جگہ پر رکھ کر سفر کریں۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: