ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

مسلم نوجوانوں کی بے جا گرفتاری نہیں کئے جانے کی ممبئی پولیس کمشنر نے کرائی یقین دہانی

ممبئی : ملک بھر میں ممبئی پولیس کمشنر کے عہدے کو بہت اہم مانا جاتا ہے۔ کسی نہ کسی وجہ سے ممبئی پولیس کمشنر میڈیا کی سرخیوں میں بنے رہتے ہیں۔ سابق پولیس کمشنر جاوید احمد اپنی سادگی اور ایمانداری کے لیے کافی مشہور تھے۔

  • ETV
  • Last Updated: Feb 20, 2016 11:24 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
مسلم نوجوانوں کی بے جا گرفتاری نہیں کئے جانے کی ممبئی پولیس کمشنر نے کرائی یقین دہانی
ممبئی : ملک بھر میں ممبئی پولیس کمشنر کے عہدے کو بہت اہم مانا جاتا ہے۔ کسی نہ کسی وجہ سے ممبئی پولیس کمشنر میڈیا کی سرخیوں میں بنے رہتے ہیں۔ سابق پولیس کمشنر جاوید احمد اپنی سادگی اور ایمانداری کے لیے کافی مشہور تھے۔

ممبئی : ملک بھر میں ممبئی پولیس کمشنر کے عہدے کو بہت اہم مانا جاتا ہے۔ کسی نہ کسی وجہ سے ممبئی پولیس کمشنر میڈیا کی سرخیوں میں بنے رہتے ہیں۔ سابق پولیس کمشنر جاوید احمد اپنی سادگی اور ایمانداری کے لیے کافی مشہور تھے۔ وہ تنخواہ کے نام پر محض ایک روپیہ لیتے تھے، کیوں کہ وہ ایک مالدار گھرانے سے تعلق رکھتے تھے۔ ممبئی پولیس کمشنر کے عہدہ سےسبکدوش ہونے کے بعد ان کو سعودی عرب میں ہندوستانی حکومت کی جانب سے سفیر مقرر کیا گیا ہے۔ ان کے بعد دتتاترے پڈساگیکر نے ممبئی پولیس کمشنر کا عہدہ سنبھالا ہے۔ ممبئی کے عوام کی ان سے بھی کافی توقعات وابستہ ہیں۔


اسلام جمخانہ میں ممبئی کے نئے پولیس کمشنر دتتاترے پڈساگیکر کا شاندار استقبال کیا گیا ۔ بامبے ہاسپیٹالیٹی کمیٹی کے سکریٹری محب علی ناصر کے ہاتھوں پولیس کمشنر کو اعزاز سے نوازا گیا۔


اس موقع پر پولیس کمشنردتتاترے پڈساگیکرنے مسلم نوجوانوں کی بے جا گرفتاری نہ کرنے کا یقین دلایا ۔ پولیس کمشنر نے کہا کہ ممبئی پولیس تمام مذاہب کے افراد کو ساتھ لے کر چلنے میں یقین رکھتی ہے۔ فلم اداکار جیتندر نے ممبئی پولیس کی بہترین کارکردگی کی تعریف کی۔

First published: Feb 20, 2016 11:24 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading