ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

اقلیتوں کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دیں گے ، ممبئی پولیس کمشنر کی یقین دہانی

ممبئی : ممبئی میں منعقد ہونے والے ایک جلسہ میں شہر کے پولیس کمشنر دتا پڈسدلگیکر نے اقلیتی فرقے کے ایک شرکاء کو یقین دلایا کہ ان کے دورمیں کسی بھی شہری ،خصوصاً اقلیتی فرقے کے ساتھ کسی قسم کی ناانصافی نہیں ہونے دیں گے اور محکمہ پولیس میں افسران اور دیگر اہلکار کواپنے رویہ میں بہتری لانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں جس کے خاطر خواہ نتائج سامنے آرہے ہیں۔

  • Pradesh18
  • Last Updated: Mar 10, 2016 03:05 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
اقلیتوں کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دیں گے ، ممبئی پولیس کمشنر کی یقین دہانی
ممبئی : ممبئی میں منعقد ہونے والے ایک جلسہ میں شہر کے پولیس کمشنر دتا پڈسدلگیکر نے اقلیتی فرقے کے ایک شرکاء کو یقین دلایا کہ ان کے دورمیں کسی بھی شہری ،خصوصاً اقلیتی فرقے کے ساتھ کسی قسم کی ناانصافی نہیں ہونے دیں گے اور محکمہ پولیس میں افسران اور دیگر اہلکار کواپنے رویہ میں بہتری لانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں جس کے خاطر خواہ نتائج سامنے آرہے ہیں۔

ممبئی : ممبئی میں منعقد ہونے والے ایک جلسہ میں شہر کے پولیس کمشنر دتا پڈسدلگیکر نے اقلیتی فرقے کے ایک شرکاء کو یقین دلایا کہ ان کے دورمیں کسی بھی شہری ،خصوصاً اقلیتی فرقے کے ساتھ کسی قسم کی ناانصافی نہیں ہونے دیں گے اور محکمہ پولیس میں افسران اور دیگر اہلکار کواپنے رویہ میں بہتری لانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں جس کے خاطر خواہ نتائج سامنے آرہے ہیں۔

ممبئی میں اسلام جمخانہ اورسیوانامی غیر سرکاری تنظیم کے زیراہتمام نئے پولیس کمشنر کے لیے استقبالیہ اور مشرق وسطیٰ میں آئی ایس آئی ایس کی پُرتشدد اورخونریز سرگرمیوں کی مذمت کے لیے منعقدتقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہاکہ پولیس کی کوشش ہوگی کہ وہ قانون کے مطابق کام کرے اور کسی سے کوئی ناانصافی نہ ہو،تاکہ شہر کا امن وامان برقراررہے ۔

اس سے قبل پولیس کمشنر اور شرکاء نے ایک سائن بورڈ پر دستخط کیے ،جس پر آئی ایس آئی ایس کی مذمت کی گئی تھی،اسکولی بچوں نے قومی ہم آہنگی اور بھائی چارگی پر بہترین ڈرامے پیش کیے۔ پولیس کمشنر نے مسلم تنظیموں او رمسلم رہنماؤں کے ذریعے انتہاپسندانہ سرگرمیوں کی مذمت کرنے پران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کے تعاون کی بنیاد پر انہیں اس شرکو کچلنے میں کامیابی حاصل ہوگی۔

انہوں نے ممبئی میں منشیات اورمسلم اکثریتی علاقوں میں اس کے اضافے پر لوگوں کی تشویش پر یقین دلایا کہ اس کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں گے بلکہ اس کی شروعات بھی کردی گئی ہے۔

ابتداء میں حبیب اسپتال ٹرسٹ کے روح رواں جاوید شراف نے پولیس کمشنر کا خیرمقدم کرتے ہوئے پولیس کا ہر ممکن تعاون کرنے کا یقین دلایا اور کہاکہ بھٹکے ہوئے مسلم نوجوانوں کی کونسلنگ اور تربیت کے لیے وہ پولیس سے تعاون کریں گے۔ سیوا کے صدر اور سابق ایم ایل اے یوسف ابراہانی اور اسلام جمخانہ کے چیئرمین ذکاء اللہ صدیقی نے انتہاپسندی کے خطرے کے ساتھ ساتھ منشیات کے خطرے سے بھی آگاہ کیا ۔

اس موقع پر موجود علمائے کرام اور معززین نے بھی خطاب کیا جن میں مولانا ظہیر عباس رضوی ،سابق ایم ایل اے سہیل لوکھنڈوالا،مولانا اعجاز کشمیری ،سابق اے سی پی اور عوامی وکاس پارٹی کے سربراہ شمشیر خان پٹھان،نظام الدین راعین نے بھی خطاب کیا،مولانا معین میاں اشرف ،اقبال میمن،صحافی خلیل زاہد ،جاوید جمال الدین ،فاروق سید،سرفراز آرزو،مستقیم مکی ،یونس صدیقی،قاسم امام اور دیگر افراد نے یقین دلایا کہ اس معاملہ میں پولیس کا ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔

First published: Mar 10, 2016 03:05 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading