உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شادی سے پہلے منگیتر لڑکی کو بھیجتا تھا فحش میسیج، کورٹ نے کہا، اس سے ملتی ہے خوشی اور۔۔۔

    عدالت نے کہا کہ شادی سے پہلے اس طرح کے پیغامات بھیجنے سے خوشی ملتی ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کوئی شخص کسی کے جذبات کو سمجھنے کے لیے کافی قریب ہے۔

    عدالت نے کہا کہ شادی سے پہلے اس طرح کے پیغامات بھیجنے سے خوشی ملتی ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کوئی شخص کسی کے جذبات کو سمجھنے کے لیے کافی قریب ہے۔

    عدالت نے کہا کہ شادی سے پہلے اس طرح کے پیغامات بھیجنے سے خوشی ملتی ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کوئی شخص کسی کے جذبات کو سمجھنے کے لیے کافی قریب ہے۔

    • Share this:
      ملک کی راجدھانی ممبئی کی ایک عدالت نے شادی سے پہلے منگیتر کو فحش میسیج بھیجنے کو لیکر ایک اہم فیصلہ سنایا ہے۔ کورٹ نے کہا ہے کہ کسی خاتون کو شادی سے پہلے فحش پیغام  (Dirty Message) بھیجنا کسی کے وقار کی توہین نہیں ہو سکتی۔ عدالت نے اس معاملے میں ایک 36 سالہ شخص کو ایک خاتون کو دھوکہ دینے اور ریپ کرنے کے الزام سے بری کر دیا۔ یہ کیس گزشتہ 11 سال سے چل رہا تھا۔

      انگریزی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق عدالت نے کہا کہ شادی سے پہلے اس طرح کے پیغامات بھیجنے سے خوشی ملتی ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کوئی شخص کسی کے جذبات کو سمجھنے کے لیے کافی قریب ہے۔ عدالت نے کہا، ’’اگر دوسرے فریق کو یہ سب پسند نہیں ہے تو وہ اپنی ناراضگی کا اظہار  کر سکتا ہے اور دوسرا فریق عام طور پر ایسی غلطی کو دہرانے سے گریز کرتا ہے،‘‘ عدالت نے کہا۔ لیکن ان پیغامات کے بارے میں یہ نہیں کہا جا سکتا کہ اس طرح کے پیغامات ان کے وقار کی توہین کے لیے بھیجے گئے تھے۔

      آپ کو بتا دیں کہ سال 2010 میں خاتون نے ایک شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی تھی۔ دونوں کی ملاقات 2007 میں ازدواجی ویب سائٹ کے ذریعے ہوئی تھی۔ نوجوان کی ماں اس شادی کے خلاف تھی۔ اس کے بعد سال 2010 میں نوجوان نے لڑکی سے اپنے تمام تعلقات ختم کر لیے۔ عدالت نے ملزم کو بری کرتے ہوئے کہا کہ شادی کا  وعدہ کرکے چھوڑنے کو دھوکہ دینا یا  ریپ نہیں کہا جا سکتا۔

      عدالت میں کہا گیا کہ دونوں شادی کے لیے آریہ سماج ہال بھی گئے تھے لیکن شادی کے بعد رہنے کے معاملے پر جھگڑا ہوا اور آخر کار لڑکے نے ماں کی بات مانتے ہوئے شادی سے انکار کر دیا۔ عدالت نے کہا کہ یہ کیس شادی کے جھوٹے وعدے کا نہیں ہے۔ عدالت نے کہا کہ شادی سے پہلے منگیتر کو فحش پیغامات بھیجنا دونوں کے درمیان اپنی خواہش کا اظہار کرنے کے مترادف ہو سکتا ہے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: