ناندیڑ۔ سماج میں جتنی بھی برائیاں پھیل رہی ہیں ان کا تعلق کہیں نہ کہیں جہیز کی لعنت سے ملتا ہے ۔ ناندیڑ میں جہیز مخالف مہم کے ذریعہ نئے سال کا استقبال کیا گیا ہے ۔ وطن ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے ایک تقریب کے دوران سیکڑوں نوجوانوں کو جہیز کی لعنت سے بچتے ہوئے آسان اور سادگی کے ساتھ نکاح کا عہد لیا گیا۔
معروف سماجی کارکن ڈاکٹر علیم خان فلکی پچھلے ۲۵ سالوں سے جہیز کو مٹانے کیلئے کام کررہے ہیں ۔ان کی قیادت میں اب ایک عوامی تحریک شروع کی گئی ہے ۔جس کا آغاز نئے سال سے کیا گیا ہے ۔اسی سلسلہ میں سوسائٹی کی جانب سے ناندیڑ میں ایک عوامی اجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔اجلاس سے خطاب کے دوران ڈاکٹر علیم خان فلکی نے جہیز کی وجہ سے پیدا ہونے والے معاشی اور سماجی مسائل کو اجاگر کرنے کی کوشش کی ۔اجلاس میں زیادہ تر نوجوانوں نے شرکت کی ۔مقرررین نے جہیز کی وجہ سے ہونے والے جرائم پرنوجوانوں کی توجہ مبذول کی ساتھ ہی ان سے انکی زندگی میں بغیر جہیز کے لین دین کے نکاح کی تقریب کو نہایت آسان اور سادگی سے کرنے کا عہد لیا ۔
جلسہ کے دوران لوگوں کو نصیحت کی گئی کہ کسی بھی شادی کا دعوت نامہ وصول ہونے پر میزبان سے ضرور یہ پوچھیں کہ شادی میں جہیز کا لین دین کیا جارہاہے یا نہیں اس کے علاوہ لڑکی والوں کی جانب سے کھانے کا انتظام کیا جارہاہے یا نہیں ۔جہیز کے لین دین اور کھانے کے انتظامات کئے جانے سے متعلق معلومات حاصل ہونے پر اس تقریب میں شامل ہونے یا بائیکاٹ کا ارادہ کریں ۔ اس کے علاوہ شادیوں میں ہونے والی فضول خرچیوں پر بھی تنقید کی گئی ۔جلسہ میں شریک نوجوانوں نے جہیز مخالف تحریک کا بھر پور ساتھ دینے کا عزم ظاہر کیا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔