உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مسلم نوجوانوں نے یوم آزادی کو مختلف انداز میں منایا، ضرورتمندوں کو تقسیم کئے کمبل

     ممبئی شہر کے فٹپاتھ پر سونے والے بے گھر.، لاچار،  مجبو، بےسہارا لوگوں میں این جی او نے کمبل تقسیم کرتے ہوئے اہل ممبئی سے ان بے گھر افراد کی ہر ممکن مدد کرنے کی اپیل کی۔

    • Share this:
    ممبئی : 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر ممبئی شہر کی یوا شکتی سینا نامی این جی او نے اپنے انداز میں یومِ آزادی کا جشن منایا۔ ممبئی شہر کے فٹپاتھ پر سونے والے بے گھر.، لاچار،  مجبو، بےسہارا لوگوں میں این جی او نے کمبل تقسیم کرتے ہوئے اہل ممبئی سے ان بے گھر افراد کی ہر ممکن مدد کرنے کی اپیل کی۔ یوا شکتی سینا این جی او نے 15 اگست کی شب سے ہی ممبئی شہراور مضافات کی سڑکوں، زیرِ تعمیر بریج اور عمارتوں کے نیچے سونے والے سینکڑوں بے گھر افراد میں کمبل تقسیم کئے نیز برسات اور ٹھنڈ سے پریشان افراد کو مناسب جگہ منتقل کرنے کا کام بھی انجام دیا۔

    یوا شکتی سینا کے ایڈوائزر امتیاز خان نے کہا کہ آج ملک کو آزادی ملے 75 سال ہوگئے مگر آج بھی ممبئی جیسے شہر میں ہزاروں افراد سڑکوں پر بے یاومددگار زندگی گزار رہے ہیں ایسے افراد کو سب سے زیادہ تکلیف برسات اور سردی کے موسم  میں ہوتی ہے لہٰذا یومِ آزادی کے موقع پر ہم نے ان لوگوں کی مدد کی غرض سے اُن میں کپڑے اور کمبل تقسیم کرنے کا کام کیا اور آگے بھی کرتے رہیں گے۔

    امتیاز خان نے کہا کہ اس کام کے دوران ہم نے یہ بھی دیکھا کہ بہت سے لوگ دن بھر محنت مزدوری کرتے ہیں مگر رات کو اُن کے پاس سونے کے لئے کوئی چھت نہیں ہوتی ہے ایسے افراد کی مدد کرنے کا ہم نے ارادہ کیا ہے تاکہ انہیں سونے کے لئے ایک چھت ہو جہاں وہ رات کو آکر سو سکیں۔ آخر میں امتیاز نے اہل ممبئی سے اپیل کی کہ وہ اس کام میں یوا شکتی سینا کی مدد کریں تاکہ بے سہارا بے گھر افراد کو سونے کے لئے ایک چھت مل سکے۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: