مرا ٹھا ریزرویشن کا استقبال، مسلمانوں کو محروم کئے جا نے پر مسلم اراکین اسمبلی برہم
مسلم اراکین اسمبلی نے برہمی کا اظہار کر تے ہو ئے بی جے پی قیا دت والی حکو مت کو فرقہ پرستوں کی سرکا ر قرار دیا
- UNI
- Last Updated: Nov 30, 2018 06:14 PM IST

علامتی تصویر
مہاراشٹر اسمبلی میں مرا ٹھا برا دری کو ریزر ویشن دیئے جا نے والے بل کی منظو ری پر آج یہا ں مہارا شٹر کے مسلم اراکین اسمبلی نے اسکا استقبا ل کرتے ہو ئے مسلمانوں کو ریزرویشن سے محروم کئے جا نے پربرہمی کا اظہار کر تے ہو ئے بی جے پی قیا دت والی حکو مت کو فرقہ پرستوں کی سرکا ر قرار دیا۔
اس معا ملے پر اپنا رد عمل ظا ہر کرتے ہو ئے سابق اقلیتی امو ر وزیر و سینئر کا نگریس رکن اسمبلی محمدعارف نسیم خان نے اپنا رد عمل ظاہر کر تے ہو ئے ریا ستی حکو مت پر الزام عائد کیا ہے کہ ریا ست کی بی جے پی حکومت آر ایس ایس کے اشا روں پر کام کر تی ہے ۔ نسیم خان نے کہا کہ ریا ستی حکو مت گذشتہ ساڑھے چار بر سو ں سے سا بقہ کا نگریس حکو مت کی جانب سے مسلمانوں کو ان کی پسماندگی کی بنیا د پر دیئے گئے ریزر ویشن کو نافذ کر نے کے معا ملے میں گو ل مو ل جو ا ب دے رہی ہے نیز مو جو دہ اسمبلی اجلا س میں تو اس نے مرا ٹھا برا دری کو ریزرویشن دے کر ایک طرح سے مسلما نوں کو ٹھینگا دکھلا یا ہے ۔
انہو ں نے کہا کہ بی جے پی حکو مت مسلمانوں کے مسا ئل پر سنجیدہ نہیں ہے اور وہ مسلما نوں سے صرف جھو ٹے وعدے کر تے چلی آرہی ہےنیز گذشتہ ساڑھے چار سالوں کے عرصہ میں اسمبلی کے جتنے اجلاس منعقد ہو ئے نیز وقتا فو قتا انہو ں اور دیگر مسلم ارا کین اسمبلی نے اس معا ملے کو ارباب اقتدار تک بڑی شدت کے ساتھ پہنچایا تھا لیکن افسوس کہ فرقہ پرستی کی بنیا د پر فیصلہ کر نے والی دیوندر فرنویس سرکا ر کے کانوں پر جو ں تک نہیں رینگی اور اس نے مسلما نوں کو انکے آئینی حق سے محروم کر دیا ۔
وہیں، سماجوادی پارٹی کے سربراہ و رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے مسلما نوں کو سابقہ حکومت کی جانب سے دیئےگئے ریزر ویشن کو نا فذ کر نے سے انکا ر کر نے پر نا را ضگی کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ مسلما نوں کی پسما ندگی جگ ظا ہرہے لیکن اسکے با وجو د بھی سب کا ساتھ سب کا وکا س کا نعرہ لگا نے والی حکو مت کو مسلما نوں کو انکا حق دینے میں نا کام ثا بت ہو ئی ہے ۔