ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

رمضان المبارک میں مسجدوں کو لاک ڈاؤن سے مستثنی رکھا جائے

رمضان المبارک میں مسجدوں کولاک ڈاؤن سے مستثنی رکھنے کا مطالبہ آج ممبئی کے عمائدین شہر اور علما کرام اور اکابرین کے نمائندہ وفد نے وزیر صحت راجیش ٹوپے ( Rajesh Tope) سے کیا ہے

  • Share this:
رمضان المبارک میں مسجدوں کو لاک ڈاؤن سے مستثنی رکھا جائے
رمضان المبارک میں مسجدوں کولاک ڈاؤن سے مستثنی رکھنے کا مطالبہ آج ممبئی کے عمائدین شہر اور علما کرام اور اکابرین کے نمائندہ وفد نے وزیر صحت راجیش ٹوپے ( Rajesh Tope) سے کیا ہے

ممبئی: رمضان المبارک میں مسجدوں کولاک ڈاؤن سے مستثنی رکھنے کا مطالبہ آج ممبئی کے عمائدین شہر اور علما کرام اور اکابرین کے نمائندہ وفد نے وزیر صحت راجیش ٹوپے ( Rajesh Tope) سے کیا ہے۔ وفد کی قیادت معروف عالم دین مولانا خالد اشرف، مولانا اطہر علی، مولانا اعجاز کشمیری، عبدالحسیب بھاٹکر اورممبئی امن کمیٹی کے صدر فریدشیخ نے مہاراشٹر سماجوادی پارٹی کے صدر اور رکن ابوعاصم اعظمی اور رکن اسمبلی رئیس شیخ کے ہمراہ وزیر صحت سےم طالبہ کیا ہے کہ رمضان میں اگر پابندیاں عائد کی جاتی ہیں تو یہ مسلمانوں کی ناراضگی کا باعث ہو گا کیونکہ سال بھر مسلمان ماہ صیام کا انتظار کرتے ہیں اس لئے رمضان میں ضوابط صحت و سلامتی کے شرائط کے ساتھ مساجد میں عبادت کی اجازت دی جائے اور مسجدوں کو لاک ڈاؤن سے مستثنی قرار دیا جائے۔


یہی وقت کا تقاضہ ہے لاک ڈاؤن کے ساتھ نائٹ کرفیو بھی نافذ العمل ہے جو تراویح کی نماز کے لئے مشکل پیدا کرتا ہے اس لئے اس کی اوقات میں تبدیلی کی جائے کرفیو رات آٹھ بجے کے بجائے رات دس بجے کیا جائے اس کے ساتھ ہی لاک ڈاؤن میں خوانچہ فروشوں اور پھیری والوں پر تشدد پولس کے ڈنڈے برسانے کے عمل سے حالات خراب ہورہے ہیں اگر یہ غریب اپنا کام بند کر یں گے تو روزانہ کیا کھائیں گے جبکہ سرکار نے ان طبقات اور غریبوں کےلئے کوئی راحتی پیکیج نہیں دیاہے لوگ بھکمری کا شکار ہو رہے ہیں لوگوں میں لاک ڈاؤن کے تئیں غصہ ہے۔


وزیر صحت راجیش ٹوپے وفد کو مثبت اقدامات کی یقین دہائی کرائی اورکہا کہ وہ تمام تجاویز وزیر اعلی ادھوٹھاکرے کے سامنے پیش کر کے لاک ڈاؤن میں رعایت کی کوشش کر کے ان نکات پر ان کی توجہ مبذول ضرور کروائیں گے اور کوئی مثبت نتیجہ نکلے گا ۔

Published by: Sana Naeem
First published: Apr 06, 2021 08:31 PM IST