مالیگاؤں : مہاراشٹر رضا اکیڈمی کی جانب سے مالیگاؤں کےاردو میڈیا سینٹر میں منعقد ہ ایک پریس کانفرنس میں فرانس سمیت پوری دنیا میں جاری دہشت گردی کے شدید مذمت کی گئی اور ساتھ ہی ساتھ یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ فلسطین میں جاری اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف بھی موثر کارروائی کی جائے۔
کانفرنس کے شرکا نے زور دے کر کہا کہ جو دہشت گردی جاری ہے، اس کا تعلق اسلام سے ہر گزنہیں ہے۔ بلکہ توحید کے نام پر وجود میں آئے ایک گمراہ فرقے کے ذریعے یہ تمام دہشت گردی کی جارہی ہے۔ اسلئے داعش کے ساتھ اس کو مدد پہنچانے والے اس کے حامیوں پر بھی پابندی لگائی جائے ۔
کانفرنس کے شرکا نے جمعیۃ علما ہند کی جانب سے سنی جماعت پر لگائے گئے الزامات کو خارج کرتے ہوئے جمعیۃ کے ذمہ داروں سے معافی مانگنے کا بھی مطالبہ کیا۔
پریس کانفرنس کے دوران رضا اکیڈمی نے داعش کے خلاف سخت ترین کارروائی اور اس کے خاتمے کی حمایت کی۔ اکیڈمی کے ذمہ داران الحاج محمد سعید نوری ،مولانا عبد الحئی نسیم قادری ،علامہ محمد ارشد مصباحی اور مولانا منظور احمد ضیاری اس موقع پر موجود رہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔