ہوا میں اڑتے ہی ائیرایمبولینس کا پہیہ گرا ، اس طرح بچی پانچ لوگوں کی جان ، دیکھئے ویڈیو
ہوا میں اڑتے ہی ائیرایمبولینس کا پہیہ گرا ، اس طرح بچی پانچ لوگوں کی جان ، دیکھئے ویڈیو
نیوز ایجنسی اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق جیٹ سروے ایوی ایشن کی جانب سے چلنے والی C-90 VT-JIL فلائٹ نے ممبئی ہوائی اڈے پر کامیاب طریقہ سے لینڈنگ کی ہے ۔
ممبئی : مہاراشٹر کے ناگپور سے حیدرآباد جارہا آج ایک ایئر ایمبولینس ایک بڑے حادثے کا شکار ہوتے ہوتے بچ گیا ۔ دراصل جیسے ہی طیارہ نے اڑان بھری ، اس کا پہیہ الگ ہوگیا ۔ اس کے فورا بعد مکمل ایمرجنسی کا اعلان کردیا گیا اور طیارہ کو ممبئی ایئرپورٹ کیلئے موڑ دیا گیا ۔ کریش لینڈنگ کے اندیشہ کے درمیان رنوے پر فائربریگیڈ ٹیم کے سبھی اہلکار پوری طرح تیار تھے ۔ پائلٹ نے جیسے ہی طیارہ کی لینڈنگ کرائی ، اس پر فوم ڈال کر طیارہ میں آگ لگنے سے بچایا گیا ۔
طیارہ میں ایک مریض ، دو پیرامیڈیکل اسٹاف اور دو عملہ کے اراکین سوار تھے ۔ طیارہ کا پہیہ نکل گیا تھا اور اس کے پیٹ کے بل لینڈنگ کا اندیشہ تھا ۔ چھترپتی شیواجی مہاراج انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ترجمان نے طیارہ کے محفوظ لینڈنگ کی تصدیق کی ہے ۔
A Jet Serve Aviation C-90 aircraft VT-JIL was operating an Ambulance flight from Nagpur with patient on board. While departing, a wheel separated & fell on ground. Aircraft landed in Mumbai. Crew confirmed they did a belly landing (no landing gear taken out), foam put on runway. pic.twitter.com/euUIyfQRp5
رپورٹس کے مطابق یہ بات سامنے آئی ہے کہ فلائٹ نے جب ناگپور ایئرپورٹ پر ٹیک آف کی تیاری تھی ، تبھی اس کا ایک پہیہ الگ ہوکر گراونڈ پر گر گیا تھا ۔ صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے طیارہ میں موجود پائلٹ نے دانشمندی کا مظاہرہ کیا اور بیلی لینڈنگ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ۔
اس حادثہ کی کچھ تصویریں بھی سامنے آئی ہیں ، جنہیں دیکھ کر سمجھا جاسکتا ہے کہ اگر بروقت بیلی لینڈنگ نہیں کروائی جاتی تو کوئی بڑا حادثہ پیش آسکتا تھا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔