اپنا ضلع منتخب کریں۔

    نئی منزل اسکیم سے اقلیتی نوجوانوں کو معیار زندگی بہتر بنانے کا موقع: نجمہ

    جے پور۔  اقلیتی امور کی مرکزی وزیر نجمہ ہیپت اللہ نے کہا ہے کہ 8 اگست 2015 کو شروع کی گئی ’’نئی منزل‘‘ اسکیم سے اقلیتی فرقہ کے نوجوانوں کو منظم سیکٹر میں روز گار کا موقع ملے گا اور وہ اپنا معیار زندگی بہتر بنا سکیں گے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      جے پور۔  اقلیتی امور کی مرکزی وزیر نجمہ ہیپت اللہ نے کہا ہے کہ 8 اگست 2015 کو شروع کی گئی ’’نئی منزل‘‘ اسکیم سے اقلیتی فرقہ کے نوجوانوں کو منظم سیکٹر میں روز گار کا موقع ملے گا اور وہ اپنا معیار زندگی بہتر بنا سکیں گے۔ ڈاکٹر نجمہ ہیپت اللہ نے یہاں علاقائی مدیران کی آل انڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ’’سب کا ساتھ سب کا وکاس‘‘ کے تئیں پرعزم ہے اور اس پرتوجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔ محترمہ ہیپت اللہ نے کہا کہ ان کی وزارت نے ہنر مندی کے فروغ اور تعلیم کے توسط سے اقلیتوں کو بااختیار بنانے کے تئیں کوششوں کو تقویت دینے کے لئے کئی نئے اقدامات کئے ہیں۔

      محترمہ ہیپت اللہ نے کہا کہ ’’نئی منزل‘‘ اسکیم پانچ سال کے لئے ہے اور اس کے لئے 650 کروڑ روپئے منظور کئے گئے ہیں۔ وزیر موصوف نے کہا کہ اقلیتی فرقوں کی روایتی ہنر مندی اور دستکاری لوگوں کو اب اپنی طرف راغب نہیں کر پا رہی ہے جس کی وجہ سے یہ دستکار اپنی روزی روٹی کے لئے دوسرے ذرائع کی طرف متوجہ ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ہنر مندی اور دستکاری کو منافع بخش بنانے کے لئے حکومت نے وارانسی میں 14 مئی 2015 کو ’’استاد‘‘ کے نام سے ایک اور نئی اسکیم شروع کی۔ اس اسکیم کا مقصد دستکاروں کی روایتی ہنر مندی کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا اور ا ن کی صلاحیت سازی کرنا ہے۔

      محترمہ ہیپت اللہ نے کہا کہ ان کے علاوہ بھی اقلیتوں کے لئے کئی دیگر اقدامات بھی کئے گئے ہیں جن میں ’’سیکھو اور کماؤ‘‘، ’’پڑھو پردیش‘‘، ’’ہماری دھرو ہر‘‘ اور ’’نئی روشنی‘’ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2014-15 کے دوران اس وزارت کا بجٹ 3711 کروڑ روپئے تھا جو 2015-16 کے لئے بڑھاکر 3712.78 کروڑ روپئے کردیاگیا ۔

      First published: