ناندیڑ۔ ناندیڑ میونسپل کارپوریشن انتخابات میں کانگریس پارٹی کو ملنے والی غیرمعمولی جیت کے بعد شہر کے مسلمان اپنے مسائل کے حل کیلئے کانگریس قائدین سے امیدیں لگائے ہوئے ہیں ۔ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ کانگریس کی اس ایک طرفہ جیت میں مسلم ووٹوں کا بہت بڑا رول رہا ہے ۔ اب شہری مسائل پرگفتگو کرنے اوران کے حل کیلئے ایک موثر حکمت عملی بنانے کی مانگ کی جا رہی ہے ۔ اس سلسلہ میں علماء کرام کی ایک خصوصی میٹنگ رکھی گئی ۔ میٹنگ میں کانگریس کے ریاستی صدر اشوک چوان کو بطورخاص مدعو کیا گیا ۔
میٹنگ کے دوران اشوک چوان کی گلپوشی کی گئی اور کارپوریشن انتخابات میں ملنے والی غیرمعمولی کامیابی پرمبارکباد پیش کی گئی۔ ساتھ ہی شہر کے مسلمانوں کو درپیش مسائل پر بھی گفتگو کی گئی ۔ اشوک چوان نےعلماء کی جانب سے دیئے گئے مشوروں پر عمل کرنے کا یقین دلایا ۔اس موقع پر انہوں نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے تاج محل کے مسئلہ کو لیکر ملک میں جاری سیاست پر بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔