உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    یہاں کے لوگوں نے کیا اجتماعی خودکشی کا اعلان ، کلکٹر کو بھیجا دعوت نامہ

    ناندیڑ : خشک سالی اور بے روزگار ی کے سبب مراٹھواڑہ میں خودکشی کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے ۔ کسانوں کے ساتھ ساتھ اب عام غریب لوگ بھی اپنے مسائل سے تنگ آکر خودکشی کرنے پرمجبور ہورہے ہیں ۔

    • ETV
    • Last Updated :
    • Share this:
      ناندیڑ : خشک سالی اور بے روزگار ی کے سبب مراٹھواڑہ میں خودکشی کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے ۔ کسانوں کے ساتھ ساتھ اب عام غریب لوگ بھی اپنے مسائل سے تنگ آکر خودکشی کرنے پرمجبور ہورہے ہیں ۔ ناندیڑ کے گوگل نگر میں ایک نوجوان نے جہاں پانی کی ٹنکی سے چھلانگ لگا کر اپنی جان دیدی ، وہیں ناندیڑ کے ہی لوہا تعلقے کے مالا کوڑی گاؤں کے لوگوں نے پانی کی قلت سے پریشان ہو کر اب اجتماعی خودکشی کا اعلان کیا ہے ۔
      شہر کے امبیڈکر نگر کے 35 برس کا آٹو ڈرائیور سریش سون کانبڑے پچھلے کئی دنوں معاشی مسائل سے پریشان تھا ۔غریبی کے سبب گھر کے مسائل حل نہیں ہورہے تھے ، جس کی وجہ سے وہ شدید غم وغصہ کی حالت میں گوگل نگر کی پانی کی ٹنکی پر چڑھ گیا اور وہاں سےاس نے چلانگ لگا لی ۔ مقامی لوگوں نے اسے فوری طور پر اسپتال پہنچایا ، لیکن اتنی اوپر سے گرنے کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی ۔ اس سلسلہ میں شیواجی نگر پولیس اسٹیشن میں حادثاتی موت کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔
      ادھر دیہی مقامات پر حالات کافی سنگین ہوتے جا رہے ہیں ۔ پینے کے پانی کے لئے لوگوں کو دردر کی ٹھوکریں کھانی پڑرہی ہے اور اب حالات ایسے ہوگئے ہیں کہ لوگ پانی کےلئے جان دینے کو تک تیار ہوگئے ہیں ۔ ناندیڑ کے لوہا تعلقے کے مالا کوڑی گاؤں کے لوگوں نے پانی کی مستقل فراہمی نہ ہونے پرگڑی پاڑوا کے دن اجتماعی خودکشی کا اعلان کیا ہے ۔ ضلع کلکٹر کو دئے ایک میمورنڈم کے ذریعہ لوگوں نے اشارہ دیا ہے کہ مذہبی تہوار گڑی پاڑواکے دن تک کی پانی کی مستقل فراہمی نہیں کی گئی ، تو اجتماعی خودکشی کرلیں گے ۔ اجتماعی خودکشی کا نظارہ دیکھنے کے لئے ان لوگوں نے کلکٹر کودعوت نامہ بھی بھیجا ہے ۔
      First published: