உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ٹرینوں میں اورریلوے اسٹیشنوں پر زیادہ قیمت میں بوتل بند پانی بیچنے والوں کے خلاف مہم‎

    ناندیڑ۔ شدید آبی قلت کے سبب لوگ پینے کے پانی کے لئے تر س رہے ہیں ۔

    ناندیڑ۔ شدید آبی قلت کے سبب لوگ پینے کے پانی کے لئے تر س رہے ہیں ۔

    ناندیڑ۔ شدید آبی قلت کے سبب لوگ پینے کے پانی کے لئے تر س رہے ہیں ۔

    • ETV
    • Last Updated :
    • Share this:

      ناندیڑ۔ شدید آبی قلت کے سبب لوگ پینے کے پانی کے لئے تر س رہے ہیں ۔ایسے میں بوتل بند پانی کا کاروبار ان دنوں عروج پر ہے ۔ لوگوں کی مجبوری کا فائدہ اٹھاکر 10 سے 15روپئے میں فروخت ہونے والی بوتلیں دھڑلے سے 20 روپئے میں فروخت  کی جا رہی ہیں۔ اس طرح لوگوں کا معاشی استحصال کیا جارہا ہے ۔

      آبی قلت کے اس دور میں بوتل بند پانی کا کاروبار عروج پر ہے ۔ خاص طور پر ٹرینوں میں اور پلیٹ فارموں پر بوتل بند پانی کی مانگ بڑھ گئی ہے ۔ایسے میں مہنگے دام میں پانی فروخت کیا جارہا ہے۔  حد تو یہ ہے کہ لوگوں کی پھینکی گئی خالی بوتلوں کو سادہ پانی سے بھر کر بھی بیچا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی کچھ انجانے برانڈ سے بھی پانی بک رہا ہے۔  اس طرح کی شکایتیں دور کرنے کے لیے ساوتھ سینٹرل ریلوے کے ناندیڑ ڈویژن کی جانب سے ان دنوں آپریشن نیر شروع کیا گیا ہے ۔


      ٹرین میں سفر کے دوران پانی بیچنے والے 20 روپئے سے کم بوتل دینے کے لیے تیار نہیں ہیں ۔ مجبوری میں لوگ اسے خرید بھی رہے ہیں۔ یہ بوتلیں  کھلے عام فروخت کی جارہی ہیں ۔ اب ان تمام شکایتوں کو دورکرنے کے لیے ایک ہیلپ لائن نمبر بھی شروع کیا گیا ہے ۔


      nanded2


       ڈی آر ایم، ناندیڑ ڈاکٹر اے کے سنہا کے مطابق، مہم کے تحت لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ معاشی لوٹ کی شکایتیں درج کرائیں ۔آپریشن نیر کے تحت ریل محکمہ کے حکام نے اب تک درجنوں افراد کے خلاف کارروائی کی ہے ۔ ان میں غیر قانونی طورپر بوتل بیچنے کا کاروبار کرنے والوں کے علاوہ ریلوے اسٹیشنوں کی کینٹن چلانے والوں کے نام بھی شامل ہیں ۔ ساوتھ سینٹرل کے ناندیڑ ڈویژن کی یہ مہم لوگوں کا معاشی استحصال کرنے والے افراد پر لگام لگانے میں اہم مانی جارہی ہے ۔

      First published: