ہوم » نیوز » امراوتی

ناندیڑ میں تعمیر کردہ مہاراشٹر کا پہلا اردو گھر خستہ حالی کا شکار

ناندیڑ۔ مہاراشٹر کا پہلا اردو گھرناندیڑ میں تعمیر تو ہوچکا ہے لیکن اس کا افتتاح نہیں ہونے سے اردو گھر کی عمارت غیر قانونی طورپر ناجائز کاموں کےلئے استعمال کی جا رہی ہے۔

  • ETV
  • Last Updated: Jan 02, 2018 07:29 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ناندیڑ میں تعمیر کردہ مہاراشٹر کا پہلا اردو گھر خستہ حالی کا شکار
ناندیڑ۔ مہاراشٹر کا پہلا اردو گھرناندیڑ میں تعمیر تو ہوچکا ہے لیکن اس کا افتتاح نہیں ہونے سے اردو گھر کی عمارت غیر قانونی طورپر ناجائز کاموں کےلئے استعمال کی جا رہی ہے۔

 ناندیڑ۔ مہاراشٹر کا پہلا اردو گھرناندیڑ میں تعمیر تو ہوچکا ہے لیکن اس کا افتتاح نہیں ہونے سے اردو گھر کی عمارت غیر قانونی طورپر ناجائز کاموں کےلئے استعمال کی جا رہی ہے۔ اردو گھرکی خستہ حالی کولیکر محبان اردو میں شدیدغم وغصہ ہے اوراس پورے معاملے کی جانچ کی مانگ کی جا رہی ہے ۔


ناندیڑ کا اردو گھراپنے افتتاح سے قبل ہی خستہ حالی کا شکار ہو گیا ہے۔ ضلع انتظامیہ کی لاپروائی کے سبب اردو کی عمارت جواریوں کا اڈا بن گئی ہے۔ یہاں شراب نوشی، جوا اور نجانے کون کونسے غلط کام کئے جارہے ہیں ۔اردو کی عمارت پوری طرح سے غیر محفوظ ہوگئی ہے ۔ سبھی دروازے توڑ دئے گئے ہیں ۔جگہ جگہ پتے بکھرے ہوئے ہیں جو اس بات کی نشاندہی کررہے ہیں کہ کس بے فکری کے ساتھ یہاں جواریوں کی محفل سج رہی ہے ۔شراب کی یہ بوتل چیخ چیخ کر شراب نوشی کی اطلاع دے رہی ہے ۔ دروازوں کی کنڈیاں اس بے دردی کے ساتھ توڑ دی گئی ہیں جیسے یہ عمارت اوباش قسم کے لوگوں کیلئے ہی تعمیر کی گئی تھی اور یہاں اپنی من مانی کرنے کی پوری آزادی دیدی گئی ہے ۔ مہمانوں کے ٹھہرنے کیلئے جو کمرہ بنایا گیا تھا وہاں بھی جگہ جگہ گندگی کے انبار لگے ہوئے ہیں ۔


اس اردو گھر کی تعمیر کے لئے پچھلے کئی سالوں سے محبان اردو کی جانب سےکافی لمبی تحریک چلائی گئی تھی۔ اس اردو گھرکی تعمیرکےلئے ریاستی حکومت نے ساڑھے آٹھ کروڑ کی رقم منظور کی تھی۔ اتنی خطیر رقم سےتعمیر ہونے والا یہ اردو گھر شروع ہونے سے پہلے ہی بند ہونے کی حالت میں چلا گیا ہے۔ اسٹور روم میں پیش قیمت درجنوں کرسیاں پڑی ہوئی ہیں۔ کسی بھی وقت یہ یہاں سے چوری کی جا سکتی ہے۔ جلد سے جلد اگر یہاں دیکھ ریکھ کے انتظامات نہیں کئے گئے تو یہ اردو گھر بس نام کا ہی اردو گھر ہوکر رہ جائے گا۔

First published: Jan 02, 2018 07:29 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading