ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

ناندیڑ کے محمد ابو قتادہ فاروقی نے آئی آئی ٹی کھڑکپور میں حاصل کیا داخلہ ، کنبہ میں خوشی کی لہر

جن کے عزائم بلند ہوتے ہیں اور جن میں کچھ کر دکھانے کا جذبہ ہوتا ہے ، منزلیں ان کے قدم چومتی ہیں ۔

  • Share this:
ناندیڑ کے محمد ابو قتادہ فاروقی نے آئی آئی ٹی کھڑکپور میں حاصل کیا داخلہ ، کنبہ میں خوشی کی لہر
جن کے عزائم بلند ہوتے ہیں اور جن میں کچھ کر دکھانے کا جذبہ ہوتا ہے ، منزلیں ان کے قدم چومتی ہیں ۔

جن کے عزائم بلند ہوتے ہیں اور جن میں کچھ کر دکھانے کا جذبہ ہوتا ہے ، منزلیں ان کے قدم چومتی ہیں ۔ایسی ہی ایک مثال ناندیڑ کے محمد ابو قتادہ فاروقی نے پیش کی ہے ۔جی ہاں اس ہونہار طالب علم نے اپنی غیر معمولی علمی صلاحیتوں کی بنیاد پر آئی آئی ٹی کھڑکپور میں داخلہ حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔

ناندیڑ سے تعلق رکھنے والے محمد ابو قتادہ فاروقی کے گھر میں خوشی کا ماحول ہے ۔ یہ خوشی ابوقتادہ کوملک کے ایک ممتاز تعلیمی ادارے آئی آئی ٹی کھڑکپور میں داخلہ ملنے سے ملی ہے ۔خیال رہے کہ بارہویں میں امتیازی کامیابی حاصل کرنے کے بعد جے ای ای مین اور جے ای ای ایڈوانس جیسے دو اہم اور مشکل ترین امتحانات میں رینک حاصل کرنا پڑتا ہے ۔محمد ابو قتادہ نے پہلی ہی کوشش میں ان دونوں امتحانات میں کامیابی حاصل کرکے ایک بہترین مثال قائم کی ہے ۔

محمد ابو قتادہ نے شروع سے ہی تعلیم کے حصول کو اپنی زندگی کا مقصد بنایا ۔پرائمری ،ہائی اسکول اور جونیئر کالج کے مراحل کو بھی اچھے نمبرات سے کامیابی حاصل کرنے کا ذریعہ بنایا ۔قتادہ کی اس کامیابی پر ان کے والد محمد ابو قتادہ فاروقی کافی خوش ہیں ۔  فاروقی کے علاوہ ان کے دیگر بچے بھی اسی طرح تعلیمی میدان میں نمایا مقام حاصل کر رہے ہیں ۔یونس فاروقی کا مانناہے کہ معاشرہ میں تعلیم پر خرچ کرنے کا مزاج کم ہوتاجارہاہے اور شادیوں میں فضول خرچی کرکے لوگ اپنی معیشت کو کمزور کرتے ہیں ۔اس لئے وہ چاہتے ہیں کہ شادیوں میں خرچ کرنے کے بجائے بچوں کی اعلی تعلیم پر خرچ کی جائے ۔

First published: Jul 12, 2018 08:26 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading