اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ناندیڑ : ہائی کورٹ نے واجے گاوں کی وقف زمین مسجد کمیٹی کو اپنے قبضے میں لینے کا دیا حکم

     بامبے ہا ئی کورٹ کی اورنگ آباد بینچ نے ناندیڑ کے واجے گاؤں میں وقف کی زمین سے وابستہ ایک مقدمہ میں مسجد کمیٹی کے حق میں فیصلہ سنایا ہے۔ عدالت کے فیصلے سے ناجائز قبضہ کرنے والے زمین مافیا کو بڑا جھٹکا لگا ہے

    • ETV
    • Last Updated :
    • Share this:
      ناندیڑ : بامبے ہا ئی کورٹ کی اورنگ آباد بینچ نے ناندیڑ کے واجے گاؤں میں وقف کی زمین سے وابستہ ایک مقدمہ میں مسجد کمیٹی کے حق میں فیصلہ سنایا ہے۔ عدالت کے فیصلے سے ناجائز قبضہ کرنے والے زمین مافیا کو بڑا جھٹکا لگا ہے ۔
      قابل ذکر ہے کہ واجے گاؤں کی جامع مسجد کے سروے نمبر 8 میں واقع 23 ایکڑ سے زائد زمین پر سیاسی پارٹیوں سے وابستہ زمین مافیا نے فرضی دستاویزات کے ذریعہ قبضہ کرلیا تھا ، جس کے بعد مسجد کمیٹی کے ذمہ داران اور مقامی مسلمانوں نے ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ۔ اب ہائی کورٹ نے سیاسی لیڈروں کا قبضہ ہٹا کر مسجد کمیٹی کے سپرد کر نے کا حکم دیا ہے ۔
      عدالت کے فیصلہ پر مقامی لوگوںمیں جشن کا ماحول ہے۔ قانونی کارروائی میں جیت حاصل ہونے پر مسجد کمیٹی کے ذمہ دران اور قانونی ماہرین کا استقبال کیا گیا اور انہیں تہنیت پیش کی گئی ۔
      خیال رہے کہ وقف اراضی پر قبضہ کرنے والوں میں بی جے پی لیڈر بھاسکرا راؤ پاٹل کھت گاؤنکر کا نام شامل ہے ۔ فرضی دستاویز کی مدد سے وقف کی زمین کی خرید و فروخت کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ زمین مافیا کے سخت دباؤ کے باوجود مقامی لوگوں نے ہمت دکھائی اور عدالت میں انصاف کی لڑائی لڑتے رہے ۔ اس پورے معاملے میں وقف بورڈ کی کارکردگی بھی سوالات کے گھیرے میں ہے۔ مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ ناجائز قبضہ کرنے والے زمین مافیا کے خلاف بورڈ کی جانب سے جس طرح کی کوششیں کی جانی چاہئے تھی ، وہ نہیں کی گئیں، جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو لڑائی لڑنی پڑی ۔
      کروڑوں روپے کی اس زمین کا تنازع پر سب سے پہلے اورنگ آباد کے وقف ٹربیو نل نے مسجد کمیٹی کے حق میں فیصلہ سنایا تھا ۔ ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف بھاسکر راؤ پاٹل نے ہائی کورٹ میں اپیل داخل کی تھی ۔ اب ہائی کورٹ نے بھی ٹربیونل کے فیصلہ کو صحیح قرار دیتے ہوئے زمین کو مسجد کمیٹی کے سپرد کرنے کا حکم دیا ہے ۔
      First published: