بریکنگ نیوز: شرڈی جا رہی بس کا ناسک میں خوفناک حادثے کا شکار، 10 مسافر ہلاک، 40 زخمی
Nashik Bus-Truck Accident: ناسک-سنار روڈ پر ایک پرائیویٹ لگژری بس ٹرک سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق بس میں سوار تمام مسافر سائی بابا کے درشن کے لیے شرڈی جا رہے تھے۔
Nashik Bus-Truck Accident: مہاراشٹر کے ناسک میں جمعہ کی صبح ایک بڑا سڑک حادثہ پیش آیا۔ ناسک-سنار روڈ پر ایک پرائیویٹ لگژری بس ٹرک سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق بس میں سوار تمام مسافر سائی بابا کے درشن کے لیے شرڈی جا رہے تھے۔
جاں بحق ہونے والوں میں 7 خواتین اور 3 مرد شامل ہیں۔ زخمیوں کو سنار دیہی اسپتال اور یشونت اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جن میں سے کچھ کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامیہ کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق بس میں سوار مسافر تھانے ضلع کے امبرناتھ کے رہنے والے تھے اور سائی بابا کے درشن کے لیے شرڈی جارہے تھے۔
حکام نے بتایا کہ یہ حادثہ ممبئی سے تقریباً 180 کلومیٹر دور ناسک کی سنار تحصیل میں پاٹھارے شیور کے قریب صبح سات بجے پیش آیا۔ موقع پر موجود لوگوں کے مطابق ٹکر اتنی زوردار تھی کہ بس اور ٹرک دونوں کو بری طرح نقصان پہنچا ہے۔ پولیس افسران کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ کا ابھی پتہ نہیں چل سکا تحقیقات جاری ہیں۔ اس حادثے میں مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے ، کیونکہ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔