உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    عام آدمی پارٹی کے پنجاب کنوینر کا بیان ، سدھو جوڑے میں سے کسی ایک کو ہی ٹکٹ

     بھگونت مان کے پارلیمنٹ کے ویڈیو بنائے جانے پر انہوں نے کہا کہ اس میں ایسا کچھ نہیں ہے ، جس سے پارلیمنٹ کی سیکورٹی کو کوئی خطرہ پیدا ہو۔

    بھگونت مان کے پارلیمنٹ کے ویڈیو بنائے جانے پر انہوں نے کہا کہ اس میں ایسا کچھ نہیں ہے ، جس سے پارلیمنٹ کی سیکورٹی کو کوئی خطرہ پیدا ہو۔

    بھگونت مان کے پارلیمنٹ کے ویڈیو بنائے جانے پر انہوں نے کہا کہ اس میں ایسا کچھ نہیں ہے ، جس سے پارلیمنٹ کی سیکورٹی کو کوئی خطرہ پیدا ہو۔

    • Pradesh18
    • Last Updated :
    • Share this:
      بھٹنڈا : عام آدمی پارٹی کے پنجاب کے کنوینر سچا سنگھ نے کہا ہے کہ پارٹی کے ضابطہ کے مطابق سدھو جوڑے میں سے کسی ایک کو ہی ٹکٹ دیا جائے گا۔ ہفتہ کو سچا سنگھ چندی گڑھ میں بھگونت مان کے پارلیمنٹ کے بنائے گئے ویڈیو سے متعلق پریس کانفرنس کر رہے تھے۔ وہیں جب ان سے نوجوت سنگھ سدھو کو عام آدمی پارٹی سے ٹکٹ دینے کے بارے میں سوال کیا گیا ، تو انہوں نے کہا کہ اگر سدھو انتخابات لڑنا چاہتے ہیں اور اگر ملک کا قانون انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دیتا ہے ، تو پھر پارٹی کو انہیں ٹکٹ دینے میں کوئی اعتراض نہیں ہے اور ان پر چل رہے کیس سے بھی کوئی فرق نہیں پڑتا۔
      وہیں بھگونت مان کے پارلیمنٹ کے ویڈیو بنائے جانے پر انہوں نے کہا کہ اس میں ایسا کچھ نہیں ہے ، جس سے پارلیمنٹ کی سیکورٹی کو کوئی خطرہ پیدا ہو۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ پنجاب کے انتخابات میں اپنی شکست کو بھانپتے ہوئے اپوزیشن پارٹیاں کانگریس اور اکالی ، بی جے پی اس مسئلے پر متحد ہو گئی ہیں اور اسے بڑا مسئلہ بنا کر پارلیمنٹ اور ملک کی توجہ گجرات میں دلتوں پر ہوئے حملے سے ہٹا رہی ہیں۔
      خیال رہے کہ کہ اس سے قبل سچا سنگھ نے کہا تھا کہ سابق ممبر پارلیمنٹ نوجوت سنگھ سدھو پارٹی اصول کے مطابق الیکشن نہیں لڑ سکیں گے ، کیونکہ انہیں ایک معاملے میں سزا ہوئی ہے۔ انہیں صرف پرچار کی ذمہ داری دی جا سکتی ہے۔ ان کی بیوی ڈاکٹر نوجوت کور سدھو الیکشن لڑ سکتی ہیں۔ اس پر نوجوت سنگھ سدھو کی بیوی نوجوت کور سدھو نے کہا کہ اس معاملہ پر کیجریوال کو چھوڑ کر دیگر رہنماؤں کے بیان کا کوئی مطلب نہیں ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ سدھو 25 جولائی کو نئی دہلی میں اپنا سیاسی پتہ کھولیں گے۔
      First published: