Maharashtra: تین مارچ تک ED کی حراست میں رہیں گے Nawab Malik، ادھو ٹھاکرے سے ملیں گے شرد پوار
Nawab Malik Arrest: مہاراشٹر (Maharashtra) کے وزیر نواب ملک (Nawab Malik) کو منی لانڈرنگ کے کیس میں تین مارچ تک کیلئے ای ڈی کی حراست میں بھیج دیا گیا ہے ۔ ملک کو بدھ کو ای ڈی کے افسران نے پوچھ گچھ کے گرفتار کیا تھا ۔
Nawab Malik Arrest: مہاراشٹر (Maharashtra) کے وزیر نواب ملک (Nawab Malik) کو منی لانڈرنگ کے کیس میں تین مارچ تک کیلئے ای ڈی کی حراست میں بھیج دیا گیا ہے ۔ ملک کو بدھ کو ای ڈی کے افسران نے پوچھ گچھ کے گرفتار کیا تھا ۔
ممبئی : مہاراشٹر (Maharashtra) کے وزیر نواب ملک (Nawab Malik) کو منی لانڈرنگ کے کیس میں تین مارچ تک کیلئے ای ڈی کی حراست میں بھیج دیا گیا ہے ۔ ملک کو بدھ کو ای ڈی کے افسران نے پوچھ گچھ کے گرفتار کیا تھا ۔ وہیں اس سے پہلے ملک کی گرفتاری کے بعد پیدا ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے کیلئے این سی پی کے کچھ وزرا نے بدھ کی شام کو پارٹی سربراہ شرد پوار (NCP chief Sharad Pawar) سے کی رہائش گاہ پر میٹنگ کی ۔ این سی پی ذرائع نے بتایا کہ مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی اجیت پوار ، وزیر چھگن بھجبل ، حسن مشرف اور راجیش ٹوپے میٹنگ کیلئے جنوبی ممبئی میں شرد پوار کی رہائش گاہ سلور اوکے میں موجود تھے ۔
انہوں نے بتایا کہ یہ میٹنگ ، ملک کی گرفتاری کے بعد پیدا صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے اور پارٹی کے مستقبل کی حکمت عملی پر غور و خوض کرنے کیلئے بلائی گئی تھی ۔ انہوں نے بتایا کہ ملک کے استعفی دینے کی صورت میں ان کا محکمہ پارٹی کے ان ساتھیوں کو دیا جائے گا ۔ مہاوکاس اگھاڑی سرکار میں این سی پی کے سینئر لیڈر نواب ملک کے پاس اقلیتی امور کے محکمہ کے علاوہ اسکل ڈیولپمنٹ محکمہ بھی ہے ۔ وہیں این سی پی سربراہ کی وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے سے ان کی ( ٹھاکرے کی ) جنوبی ممبئی میں واقع سرکاری رہائش گاہ ورشا میں ملاقات کا بھی امکان ہے ۔
اس درمیان کانگریس کے سینئر لیڈر اور ایم وی اے سرکار میں وزیر بالاصاحب تھوڑات اور اشوک چوان نے شرد پوار سے ملاقات کی اور ملک کی گرفتاری کے بعد پیدا صورتحال پر گفتگو کی ۔ کانگریس لیڈر سنیل کیدار بھی میٹنگ میں شامل ہوئے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔