உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    نواب ملک کے ممبئی بم دھماکوں کے قصوروار سے لنک، داؤد کے قریبی سے خریدی زمین: دیویندر فڑنویس

    Youtube Video

    دیویندر فڑنویس نے منگل کو شہاب علی خان، محمد سلیم پٹیل سمیت کئی ناموں کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا، 'نواب ملک کا تعلق انڈر ورلڈ کے لوگوں کے ساتھ لینا دینا ہے جو 93 ممبئی دھماکوں کے ملزم ٹھہرائے گئے تھے۔

    • Share this:
      ممبئی۔ مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس (Devendra Fadnavis) نے ریاستی حکومت کے وزیر نواب ملک (NCP leader Nawab Malik)  پر انڈرورلڈ کے ساتھ تعلقات کا الزام لگایا ہے۔ فڑنویس نے منگل کو ایک پریس کانفرنس کے دوران ممبئی سلسلہ وار بم دھماکوں کے ملزمین کا ذکر کیا۔ انہوں نے الزام لگایا ہے کہ ملک نے دھماکے کے ملزمان سے زمین خریدی تھی۔ کچھ دن پہلے سابق وزیر اعلیٰ نے کہا تھا کہ وہ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے لیڈر سے متعلق کئی ثبوتوں کا انکشاف کریں گے۔ بی جے پی لیڈر نے کہا ہے کہ وہ دعویٰ سے متعلق دستاویزات صحیح عہدیداروں اور این سی پی سربراہ شرد پوار کے حوالے کریں گے۔

      دیویندر فڑنویس نے منگل کو شہاب علی خان، محمد سلیم پٹیل سمیت کئی ناموں کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا، 'نواب ملک کا تعلق انڈر ورلڈ کے لوگوں کے ساتھ لینا دینا ہے جو 93 ممبئی دھماکوں کے ملزم ٹھہرائے گئے تھے۔ انہوں نے قصورواروں سے بازار  سے کم قیمت میں زمین خریدی۔ انہوں نے سوال کیا، 'کیا یہ ڈیل ٹاڈا کے تحت اہم اراضی کی ضبطی سے بچنے کے لیے کی گئی؟' بی جے پی لیڈر نے کہا ہے کہ ایسی 4 زمینیں ہیں جن کے تار انڈر ورلڈ سے جڑے ہوئے ہیں۔

      اس دوران فڑنویس نے زمین کی خریداری کا حساب پیش کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ کل تین ایکڑ زمین 30 لاکھ میں خریدی گئی اور صرف 20 لاکھ کی ادائیگی ہوئی ہے۔ اس کے پیسے سلیم پٹیل کے اکاؤنٹ میں گئے تھے۔ کہا جا رہا ہے کہ پٹیل داؤد ابراہیم کی بہن حسینہ پارکر کا سرغنہ تھا۔ داؤد کے فرار کے بعد یہ حسینہ  پارکر تھی جس کے پاس املاک جمع ہوتی تھی اور یہ کام پٹیل کرتا تھا۔

      سابق وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ تقریباً ایک ایکڑ زمین خریدی گئی ہے جسے گوا کا کمپاؤنڈ کہا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ جگہ کرلا کے ایل بی ایس روڈ پر واقع ہے جس کا سودا سولیڈس نامی کمپنی سےہوا۔ انہوں نے بتایا کہ اس ڈیل میں پاور آف اٹارنی سلیم پٹیل ہیں۔ فڑنویس نے کہا کہ نواب ملک پہلے بھی اس کمپنی میں شامل تھے اور اب بھی ان کے کنبے کے مببر اس میں ہیں۔

      انہوں نے کہا کہ زمین کی مارکیٹ قیمت 2053 روپے فی مربع فٹ ہے۔ جبکہ یہ سودا 30 لاکھ روپے میں ہوا تھا اور اس میں سے 20 لاکھ روپے کی ادائیگی بھی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ جو ملزم ہے وہ سب کے اوپر ٹاڈا کا قانون لگا تھا  ایسے ملزموں کی زمین ضبط ہونی چاہئے تھی لیکن وہ زمین نواب ملک نے خریدی تھی۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: