این سی پی لیڈر نواب ملک (NCP Leader Nawab Malik) نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ساتھیوں، سنا ہے میرے گھر آج کل سرکاری مہمان آنے والے ہیں، ہم ان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ ڈرنا مطلب روز روز مرنا، ہمیں ڈرنا نہیں، لڑنا ہے، گاندھی (Mahatama Gandhi) گوروں سے لڑے، ہم چوروں سے لڑیں گے۔ وہیں اس سے پہلے جمعہ کو این سی پی لیڈر نواب ملک نے این سی بی کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے پر تبصرہ کرنے پر بامبے ہائی کورٹ سے معافی مانگ لی ہے۔
ہائی کورٹ کی طرف سے پھٹکار لگائے جانے کے بعد، مہاراشٹر کے وزیر نواب ملک نے این سی بی کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے پر کیے گئے اپنے تبصرے کے لیے غیر مشروط معافی مانگی ہے۔ نواب ملک اور ان کے خاندان نے اس بات پر اتفاق ظاہر کیا ہے کہ وہ اب این سی بی کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے پر براہ راست یا بالواسطہ (direct or indirect) بیان نہیں دیں گے۔
بامبے ہائی کورٹ کا ماننا تھا کہ نواب ملک نے جان بوجھ کر اپنے ہی بیان کے خلاف جاکر اور این سی بی زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے اور ان کے خاندان کے خلاف تبصرے کئے تھے۔ اس معاملے میں سمیر کے والد گیان دیو وانکھیڑے نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ گیان دیو وانکھیڑے کے ذریعہ ہتک عزت کیس میں این سی پی لیڈر نواب ملک نے عدالت کو راضی کیا تھا کہ وہ سمیر کے خاندان کے خلاف بیان نہ دیں۔ اس کے بعد بھی انہوں نے تبصرہ کیا۔ اس کے لیے انہوں نے اب بامبے ہائی کورٹ سے معافی مانگ لی ہے۔
قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔ سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔