உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پریس کانفرنس کرکے نواب ملک نے این سی بی پر سادھا نشانہ، پھر لگایا فرضی کاروائی کرنے کاالزام

    Youtube Video

    مہاراشٹر کے ریاستی وزیر نواب ملک این سی بی پر لگاتار حملے کررہے ہیں۔ انھوں نے آج پریس کانفرنس میں این سی بی اور اس کے طریقہ کار پر نشانہ سادھا ہے۔

    • Share this:
      مہاراشٹر کے ریاستی وزیر نواب ملک این سی بی پر لگاتار حملے کررہے ہیں۔ انھوں نے آج پریس کانفرنس میں این سی بی اور اس کے طریقہ کار پر نشانہ سادھا ہے۔نواب ملک نے کہا کہ وہ اپنے موقف پر ابھی بھی قائم ہیں۔ انھوں نے این سی بی پر فرضی ریڈ کرنے اور دانستہ طورلوگوں کو پھنسانے کا الزام لگایا۔ نواب ملک نے کہا کہ پچھلی پریس کانفرنس میں منیش بھانوشالی اور کرن گوسائی کے متعلق انکشاف کیے تو مجھ سے میرے داماد کے بارے میں سوال کیا جانے لگا۔

      نواب ملک نے کہا کہ تب سے انھیں دھمکی بھرے فون کال مل رہے ہیں جس کی شکایت انھوں نے کردی ہے۔خیال رہے کہ حکومت نے نواب ملک کی سکیورٹی میں اضافہ کردیا ہے۔


      وہیں اس سے پہلے مہاراشٹر کے کابینی وزیر نواب ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے این سی بی کی جانچ پر سنگین الزام لگائے اورکہا تھا کہ این سی بی ۔بی جے پی حکومت کے اشارے پر کام کررہی ہے۔ نواب ملک نے این سی بی سے پوچھا کے جن گیارہ لوگوں کو این سی بی نے حراست میں لیا تھا ان میں سے تین لوگوں کو کس بنیادپر چھوڑ دیا گیا۔ان کی جانچ کا کیا ہوا۔

      نواب ملک نے کروز چھاپہ ماری معاملے کوسوچی سمجھی سازش سے تعبیر کیا اور کہا کہ این سی بی نےبی جے پی سے تعلق رکھنے والے جن تین کوچھوڑ دیا ہے آخر انہیں کیسے چھوڑا گیا۔ حالانکہ ان کے گرفتاری اور این سی بی دفتر لانے کی تصویر موجود ہے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: