உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ڈرگس کیس میں مہاراشٹر کے وزیر نواب ملک کے داماد کو این سی بی نے کیا گرفتار

    نواب ملک کی فائل فوٹو

    نواب ملک کی فائل فوٹو

    مہاراشٹر کے کابینہ وزیر نواب ملک کے داماد سمیر خان کو ڈرگس معاملے میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے بدھ کو گرفتار کر لیا ہے۔ خان صبح تقریبا 10 بجے جنوبی ممبئی کے بلارڈ اسٹیٹ واقع این سی بی کے دفتر پہنچے تھے جہاں ان سے تفصیلی پوچھ گچھ کی گئی جس کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا۔

    • Share this:
      ممبئی۔ مہاراشٹر کے کابینہ وزیر نواب ملک (Maharashtra Cabinet Minister Nawab Malik) کے داماد سمیر خان کو ڈرگس معاملے (Drugs Case) میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (Narcotics Control Bureau) نے بدھ کو گرفتار کر لیا ہے۔ خان صبح تقریبا 10 بجے جنوبی ممبئی کے بلارڈ اسٹیٹ واقع این سی بی کے دفتر پہنچے تھے جہاں ان سے تفصیلی پوچھ گچھ کی گئی جس کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ اس پوچھ گچھ کو لے کر این سی بی کے ریجنل ڈائریکٹر انل جین نے کہا کہ سمیر خان کو آج کرن سجنانی کے فالو اپ کیس میں بلایا گیا تھا۔ کرن سجنانی کے پاس کافی مقدار میں گانجا ملا تھا جس کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا تھا جس کے لئے سمیر خان کو پوچھ گچھ کے لئے بلایا گیا تھا۔

      این سی بی کا خیال ہے کہ مبینہ طور پر ایک پیڈلر کو ادائیگی منشیات کی خریداری کے لئے کی گئی تھی اور ممبئی میں گذشتہ ہفتے 200 کلوگرام منشیات کی کھیپ ضبط کرنے سے متعلق کیس کی تفصیلات کی تصدیق کرنے کے لئے خان کو طلب کیا گیا تھا۔

      وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کی زیرقیادت ایم وی اے میں نواب ملک اقلیتی امور کے وزیر ہیں اور حکمراں اتحادی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے قومی ترجمان بھی ہیں۔ سمیر نے ملک کی بیٹی نیلوفر سے شادی کی ہے، خان آج صبح جنوبی ممبئی میں این سی بی کے دفتر گئے تھے لیکن انہوں نے میڈیا سے بات کرنے سے انکار کردیا تھا۔

      این سی بی کی تحقیقات منشیات کے ایک مقدمے میں خان اور ایک ملزم کے مابین 20،000 روپے کے مبینہ آن لائن لین دین سے متعلق ہے جس میں ایک برطانوی شہری کرن سجنانی اور دو دیگر افراد کو منشیات کی کھیپ سے گرفتار کیا گیا تھا۔
      اس معاملے میں این سی بی کی جانب سے ممبئی کے مشہور ’’ مچھڑپان والا ‘‘ کی تیسری نسل کے مالکان میں سے ایک رام کمار تیواری کو گرفتار کرنے کے ایک دن بعد یہ واقعہ پیش آیا۔

      یو این آئی، اردو کے ان پٹ کے ساتھ
      Published by:Nadeem Ahmad
      First published: