لوک سبھا انتخابات 2019 کے لئے سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ مرکز کی بی جے پی حکومت کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے لئے کانگریس سمیت مختلف پارٹیاں نئی سانٹھ گانٹھ میں جٹی ہیں۔ اترپردیش میں جہاں سماجوادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی نے ایک ساتھ مل کر لوک سبھا الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے تو وہیں مہاراشٹر میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی اور کانگریس کے درمیان گٹھ بندھن کو لے کر بات چیت مقام پر پہنچتی نظر آ رہی ہے۔
این سی پی سربراہ شرد پوار نے نیوز 18 کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی اور کانگریس سیٹوں کی شراکت داری کو حتمی شکل دینے پر پہنچ گئی ہیں۔ ہمارے درمیان مہاراشٹر کی 48 لوک سبھا سیٹوں میں سے 45 سیٹوں پر سمجھوتہ ہو چکا ہے۔
پوار نے کہا کہ این سی پی اپنے کوٹے سے ایک سیٹ راجیو شیٹی کو سوابھیمانی شیتکری تنظیم کو دے گی جبکہ کانگریس اپنے حصہ کی کچھ سیٹیں بایاں محاذ پارٹیوں کے لئے چھوڑے گی۔
یہ بھی پڑھیں: این سی پی صدر شرد پوار نے مسلم ریزرویشن کے معاملہ پر کہی یہ بڑی باتوہیں، سابق وزیر اعلیٰ شرد پوار نے راج ٹھاکرے کی مہاراشٹر نو نرمان سینا کے ساتھ گٹھ بندھن کی قیاس آرائیوں کو بھی مسترد کر دیا۔ شرد پوار نے کہا کہ راج ٹھاکرے کے ساتھ ہم کوئی گٹھ بندھن نہیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اور کانگریس کے درمیان سیٹوں کی شراکت داری کو لے کر کچھ ایشوز تھے جن میں سے زیادہ تر کو اب حل کر لیا گیا ہے۔ اب باقی بچی دو۔ تین سیٹوں پر بات چیت کر رہے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔