نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے قومی صدر شردپوار نے کل ممبئی میں مسلمانوں کو ریزرویشن دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ریاستی حکومت کے اس موقف پر زبردست تنقید کی ہے جس میں حکومت نے مذہب کی بنیاد پر مسلمانوں کو ریزرویشن نہیں دیئے جانے کی بات کہی ہے۔ شردپوار نے کہا کہ مسلمانوں کو ریزرویشن دیا جانا چاہئے۔ یہ سماج آج ملک میں تعلیمی، سماجی ومعاشی لحاظ سے انتہائی پچھڑا ہوا ہے۔ اس لئے مسلمانوں کو ریزرویشن دیئے جانے پر غور کرنا ہوگا۔
اسی نقطہ نظر سے سابقہ حکومت نے مسلمانوں کو ریزرویشن دیا تھا جسے عدالت نے بھی منظوری دیدی تھی۔ لیکن آج حکومت مسلمانوں کو مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن نہ دیئے جانے کی بات کہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں ودیگر مذاہب کے تعلق سے بی جے پی کی قیادت ایک الگ سوچ رکھتی ہے۔ یہ قومی یکجہتی کی سوچ نہیں ہے اور یہ سوچ ناانصافی کی بنیاد ہے۔ اس لئے آئندہ ہم مسلم اور دھنگر سماج کے ساتھ مضبوطی کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
شردپوار نے مراٹھا ریزرویشن کے تعلق سے کہا کہ عدالت میں ہرکسی کو جانے کا حق ہے۔ اگر کسی شخص کوکسی بات سے اتفاق نہیں ہے تو اسے اپنا موقف بیان کرنے کا اختیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ حزبِ اقتدار کے صدر کہتے ہیں کہ ۵۰ فیصد سے زیادہ ریزرویشن نہیں دیا جا سکتا۔ اب یہ وزیراعلیٰ کا امتحان ہے کہ اپنے پارٹی کے صدر کے موقف کی مخالفت کرتے ہوئے وہ اس کے برعکس موقف اختیار کرتے ہیں کہ نہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔