ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

مہاراشٹر: 2019 انتخابات میں بی جے پی۔ شیوسینا اتحاد ہر حال میں ہوگا: اجیت پوار

این سی پی لیڈراور سابق نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار نے کہا ہے کہ شیوسینا کے بلند بانگ دعوؤں کے باجود آئندہ لوک سبھا الیکشن 2019میں بی جے پی اور شیوسینا کے درمیان انتخابی اتحاد ہرحال میں ہوگا اور ایسا نہیں ہوا تو بی جے پی کو اپوزیشن میں بیٹھنا ہوگا۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 08, 2018 08:54 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
مہاراشٹر: 2019 انتخابات میں بی جے پی۔ شیوسینا اتحاد ہر حال میں ہوگا: اجیت پوار
این سی پی لیڈراور سابق نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار نے کہا ہے کہ شیوسینا کے بلند بانگ دعوؤں کے باجود آئندہ لوک سبھا الیکشن 2019میں بی جے پی اور شیوسینا کے درمیان انتخابی اتحاد ہرحال میں ہوگا اور ایسا نہیں ہوا تو بی جے پی کو اپوزیشن میں بیٹھنا ہوگا۔

ممبئی:  این سی پی لیڈراور سابق نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار نے کہا ہے کہ شیوسینا کے بلند بانگ دعوؤں کے باجود آئندہ لوک سبھا الیکشن 2019میں بی جے پی اور شیوسینا کے درمیان انتخابی اتحاد ہرحال میں ہوگا اور ایسا نہیں ہوا تو بی جے پی کو اپوزیشن میں بیٹھنا ہوگا ۔

پونے میں پونے یونین آف ورکنگ جرنلسٹ کے پریس سے ملے پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے اجیت پوار نے کہا کہ بی جے پی لیڈرشپ اس بات سے آگاہ ہے کہ اگر انہوں نے شیوسینا سے اتحاد نہیں کیا تو انہیں اپوزیشن میں بیٹھنا ہوگا۔

انہوں  نے کہا کہ حالیہ ضمنی انتخابات کے نتائج نے مرکز اور ریاست میں بی جے پی حکومتوں کے بارے میں عوام کے جذبات پیش کردیئے ہیں ۔کیونکہ دونوں حکومتیں عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہیں اور کئی محاذ پر ناکام بھی ہیں۔بی جے پی نے مہاراشٹر کی بھنڈاڑہ اور گوندیا نشست آسانی سے جیت لی تھیں ،لیکن اس بار ضمنی الیکشن میں این سی پی امیدوار سے ہار گئی ہیں۔

انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ کانگریس اور این سی پی نے ضمنی الیکشن مل کرلڑا اور کامیابی حاصل ہوئی ،2019کا فیصلہ دونوں پارٹیوں کے سنیئر رہنماکریں گے۔


First published: Jun 08, 2018 08:54 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading