ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

عشرت جہاں معاملے میں ضمانت پر رہا ہونے والے پانڈے نے ڈی جی پی کا اضافی چارج سنبھالا

گاندھی نگر۔ گجرات میں سینئر پولیس افسر اور انسداد بدعنوانی بیورو کے ڈائرکٹر پی پی پانڈے نے آج ریاست کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) کا چارج سنبھال لیا۔

  • UNI
  • Last Updated: Apr 16, 2016 03:54 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
عشرت جہاں معاملے میں ضمانت پر رہا ہونے والے پانڈے نے ڈی جی پی کا اضافی چارج سنبھالا
گاندھی نگر۔ گجرات میں سینئر پولیس افسر اور انسداد بدعنوانی بیورو کے ڈائرکٹر پی پی پانڈے نے آج ریاست کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) کا چارج سنبھال لیا۔

گاندھی نگر۔  گجرات میں سینئر پولیس افسر اور انسداد بدعنوانی بیورو کے ڈائرکٹر پی پی پانڈے نے آج ریاست کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) کا چارج سنبھال لیا۔ سرخیوں میں رہنے والے عشرت جہاں انکاونٹر معاملے میں ملزم مسٹر پانڈے اس کیس میں جیل میں بھی رہ چکے ہیں۔ فی الحال وہ ضمانت پر ہیں۔


انہیں کل ریاست کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس پی سی ٹھاکر کی مرکزی وزارت داخلہ کے تحت آنے والے فائر سروسیز، ہوم گارڈز اور سیول ڈیفنس کے ڈائرکٹر جنرل کے عہدے پر تبادلہ کے بعد سے اضافی ذمہ داری دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔ 1979 بیچ کے آئی پی ایس افسر مسٹر ٹھاکر اس سال دسمبر میں ریٹائر ہونے والے تھے، مسٹر پانڈے 1980 بیچ کے آئی پی ایس افسر ہیں اور عشرت جہاں معاملے میں ضمانت ملنے کے بعد ان کی معطی ختم کرکے حکومت نے انہیں ترقی بھی دے دی۔


مسٹر پانڈے حال ہی میں عدالت کے حکم پر ایک برس کے بعد گجرات واپس لوٹے۔ عشرت جہاں معاملے کے ایک دیگر ملزم اور ان کے جونئیر ریٹائرڈ آئی پی ایس افسر ڈی جی ونجارا کے استقبالیہ تقریب میں شامل ہونے کی وجہ سے بھی موضوع بحث تھے۔

First published: Apr 16, 2016 03:13 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading