ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

مالیگاؤ ں بم دھماکے کے ملزمان سادھوی پرگیہ سنگھ اورکرنل پروہت پراین آئی اے کی نظر کرم

مالیگاوں۔ مہاراشٹرکے مالیگاؤں شہر میں ۲۰۰۸میں ہوئے بم دھماکے کے الزام میں گرفتار سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکراور کرنل پروہت سمیت دیگر آٹھ لوگوں پر این آئی اے کی نظر کرم ہوتی نظر آرہی ہے ۔

  • ETV
  • Last Updated: Feb 03, 2016 01:58 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
مالیگاؤ ں بم دھماکے کے ملزمان سادھوی پرگیہ سنگھ اورکرنل پروہت پراین آئی اے کی نظر کرم
مالیگاوں۔ مہاراشٹرکے مالیگاؤں شہر میں ۲۰۰۸میں ہوئے بم دھماکے کے الزام میں گرفتار سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکراور کرنل پروہت سمیت دیگر آٹھ لوگوں پر این آئی اے کی نظر کرم ہوتی نظر آرہی ہے ۔

مالیگاوں۔ مہاراشٹرکے مالیگاؤں شہر میں ۲۰۰۸میں ہوئے بم دھماکے کے الزام میں گرفتار سادھوی پرگیہ  سنگھ  ٹھاکراور کرنل پروہت سمیت دیگر آٹھ لوگوں پر این آئی اے کی نظر کرم ہوتی نظر آرہی ہے ۔ این آئی اے نے وزیر داخلہ اور اٹارنی جنرل سے کرنل  پروہت اور  سادھوی کیس میں مکوکا ہٹانے پر رائے طلب کی ہے۔ این آئی اے نے جسٹس ایس ڈی ٹےكالے کی خصوصی عدالت کو بتایا کہ استغاثہ این آئی اے دہلی میں اپنے سینئر سپروائزر حکام  سے ضروری صلاح مشورہ کا انتظار کر رہی ہے اور اب ان کی رائے یہ ہے کہ مکوکا اس طرح کے معاملات میں لگائے جانے کے لئے موزوں نہیں ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ یہ کافی اہم مسئلہ ہے۔


یہ خبر آتے ہی مالیگاؤں شہر سمیت پورے مہاراشٹر میں غم وغصہ کی لہر دوڑ گئی ۔۲۰۰۶مالیگائوں بڑا قبرستان  میں ہوئے بم دھماکہ کے الزام میں گرفتار مسلم نوجوان جنہوں نے برسوں سلاخوں کے پیچھے اپنی زندگی گذاری ، اس خبر کو سن کر یہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ این آئی اے اگر ۲۰۰۸ مالیگاؤں بلاسٹ میں مکوکا ہٹانے پر رائے طلب کر رہی ہے تو اس کے حق دار ہم سب سے پہلے ہیں ۔ کیونکہ ہماری تو ضمانت بھی ہو ئی ہے اور این آئی اے نے  ہمیں کلین چٹ بھی دی ہے ۔اس لئے ان مسلم نوجوانوں نے خود کو بے قصور بتاتے ہوئے باعزت رہائی کی مانگ کی ہے ۔

First published: Feb 03, 2016 01:54 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading