உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پنجاب نیشنل بینک گھپلہ: جعلی اور گھٹیا ہیرے بیچتے تھے نیرو مودی اورمیہل چوکسی؟

    میہل چوکسی کی فرم کے سابق مینجنگ ڈائرکٹرسنتوش شریواستو کے بعد اب ممبئی میں واقع ایک ہیرے کے ایکسپرٹ نے بھی گھٹیا اور نکلی ہیرے بیچنے کا خلاصہ کیا ہے۔

    میہل چوکسی کی فرم کے سابق مینجنگ ڈائرکٹرسنتوش شریواستو کے بعد اب ممبئی میں واقع ایک ہیرے کے ایکسپرٹ نے بھی گھٹیا اور نکلی ہیرے بیچنے کا خلاصہ کیا ہے۔

    ممبئی میں واقع ایک ہیرے کے ایکسپرٹ نے پی این بی اسکیم کے ملزم نیرو مودی اور میہل چوکسی کی ایک اور دھوکہ دہی کے بارے میں خلاصہ ہے۔انہوں نے دعوی کیا کہ گیاتانجلی جیمس کے نام پر خریدار وں کو گھٹیا اور نکلی ہیرے بیچے گئے۔

    • Share this:
      ممبئی۔ممبئی میں واقع ایک ہیرے کے ایکسپرٹ نے پی این بی اسکیم کے ملزم نیرو مودی اور میہل چوکسی کی ایک اور دھوکہ دہی کے بارے میں خلاصہ ہے۔انہوں نے دعوی کیا کہ گیاتانجلی جیمس کے نام پر خریدار وں کو گھٹیا اور جعلی ہیرے بیچے گئے۔ہیرا ایکسپرٹ ہاردک ہنڈیا نے کہا کہ میرے پاس ایک فیملیر ہیرے کے زیور بیچنا چاھہتے تھے۔وہ گیتانجلی سے زیور خرید کر میرے پاس آئے ۔میں نے زیور کی جانچ کی تو نتیجہ دیکھ کر چونک گیا۔5لاکھ روپئے میں خریدے گئے زیور کی قیمت محض 25،000روپئے تھی۔

      ہنڈیا نے نیرو مودی کے شو روم سے ایجنسیوں کے ذریعے ضبط کئے گئے زیورات کے بارے میں شک کا اظہار کرتے ہوئے کہ اکہ ضبط کئے گئے زیور کیے بکنے کے بعد بھی اندازہ شدہ بک کی ویلیو پچاس فیصد بھی وصول کرنا مشکل ہے۔

      ہنڈیا نے یہ بھی کہا کہ خریداروں کا یہ یقین جیتنے کیلئے زیور کے جعلی سرٹیفکیٹ بھی دئے گئے تھے۔حالانکہ نیرو مودی اور میہل چوکسی کے برانڈوں کے ذریعے بیچی جانے والے زیور کی کوالٹی پر سوال کرنے والے ہنڈیا پہلے شخص نہیں ہیں ۔ملک کے مختلف حصوں کے کئی لوگوں نے اس کو لیکر اپنا  اظہار فکر کیا ہے ۔
      First published: