ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

نیتا امبانی کھیلوں میں دنیا کی 10 بااثر خواتین میں شامل

نیتا امبانی نے اپنی ممبئی انڈینس فرنچائزی کو آئی پی ایل کی تاریخ میں سب سے کامیاب بنانے میں اہم رول ادا کیا ہے اور وہ ملک میں کھیل کے شعبوں سے جڑے متعدد اسپورٹس پروجیکٹس میں شامل رہی ہیں۔

  • Share this:
نیتا امبانی کھیلوں میں دنیا کی 10 بااثر خواتین میں شامل
نیتا امبانی: فائل فوٹو

  ممبئی۔ ممبئی انڈینس کرکٹ ٹیم فرنچائزی کی مالک نیتا امبانی کو سال 2020 کیلئے کھیلوں کے شعبہ میں دنیا کی 10 بااثر خواتین کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ اس فہرست میں ٹینس سپر اسٹار سرینا ولیمز اور جمناٹسٹ سیمون  بائلس بھی شامل ہیں۔ اسپورٹس بزنس نیٹ  ورک نے سال 2020 کیلئے اسپورٹس میں بااثر خواتین کی اپنی فہرست جاری  کرتے ہوئے کہا’’ اصل میں 25  شارٹ لسٹ کی گئیں خواتین کے ساتھ  شروعات کرنے کے بعد ہمارے ماہرین کے پینل سے ان  کی رائے حاصل کرنے کے بعد ان 10 بااثر خواتین کو  اس فہرست میں جگہ دی گئی ہے۔


ماہرین کے اس پینل میں ٹیلسٹرا کے ہیڈ آف گلوبل سیلز انّا لاک ووڈ، وائی اسپورٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر سیلی ہین کاک، آئی سی  سی  کیلئے میڈیا رائٹس کی سابق سربراہ آرتی  ڈباس اور  اسپورٹس کنیکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شری ورما  شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، نیتا امبانی نے اپنی ممبئی انڈینس فرنچائزی کو آئی پی ایل کی تاریخ میں سب سے کامیاب بنانے میں اہم رول ادا کیا ہے اور وہ ملک میں کھیل کے شعبوں سے جڑے متعدد اسپورٹس پروجیکٹس میں شامل رہی ہیں۔


اس فہرست میں دیگر بااثر خواتین میں جمناسٹ سیمون بائلس جنہیں کھیلوں میں خواتین کی  آواز کو ہمیشہ اٹھانے والی خاتون اور دنیا کی عظیم ترین ایتھلیٹ میں سے  ایک شمار کیا جاتا ہے اور فٹبال کھلاڑی میگن روپینوئی جو خواتین کے سماجی مسئلوں کو اٹھانے سے کبھی نہیں  ہچکچاتی ہیں، شامل ہیں۔


اس فہرست میں جس میں ٹینس اسٹار سرینا ولیمز اور ناومی اوساکا بھی شامل ہیں، اس فہرست میں دیگر خواتین میں  فارمولہ 1 کی ڈائریکٹر مارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشنز ایلی نورمن، ڈبلیو این بی اے  کی کمشنر کیتھی انگلبرٹ، فیفا کی سکریٹری جنرل فاطمہ سامورا، اسپیشل  اولمپکس کی سی ای او  میری ڈیوس اور  وومین کرکٹ ، ای سی بی کی منیجنگ ڈائریکٹر کلارکونور کے نام  شامل ہیں۔ نیتا امبانی سب سے امیر ہندوستانی مکیش امبانی کی اہلیہ ہیں۔

نیتا امبانی کی ممبئی انڈینس نے چار مرتبہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا خطاب جیتا ہے۔ اسپورٹس کنیکٹ کے مطابق  اصل شارٹ لسٹ کی گئی فہرست میں بھارتی ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا اور بھارت کی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان رہیں   متھالی راج بھی شامل تھیں۔

 

 
First published: Mar 12, 2020 07:42 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading