உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Bihar: آٹھویں مرتبہ بہار کے وزیر اعلی بنے نتیش کمار، تیجسوی یادو نے بھی لیا حلف

    Nitish Government Oath Ceremony: نتیش کمار آٹھویں مرتبہ بہار کے وزیر اعلیٰ بن گئے ہیں۔ بدھ کو نتیش کمار نے آٹھویں مرتبہ بہار کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا۔ پٹنہ کے راج بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں بہار کے گورنر پھاگو چوہان نے نتیش کمار کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Bihar | Patna | Patna
    • Share this:
      پٹنہ : نتیش کمار آٹھویں مرتبہ بہار کے وزیر اعلیٰ بن گئے ہیں۔ بدھ کو نتیش کمار نے آٹھویں مرتبہ بہار کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا۔ پٹنہ کے راج بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں بہار کے گورنر پھاگو چوہان نے نتیش کمار کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ نتیش کمار کے ساتھ ساتھ ماضی میں بہار کے نائب وزیر اعلیٰ رہ چکے اور لالو پرساد کے چھوٹے بیٹے تیجسوی یادو نے بھی ریاست کے وزیر کے طور پر عہدے اور رازداری کا حلف لیا۔

       

      یہ بھی پڑھئے: یوپی حکومت اپنے وزراء اور MLA کے خلاف درج مقدمہ واپس لے گی، آخری مراحل میں ہے یہ کام


      پٹنہ کے راج بھون میں منعقدہ اس تقریب میں مہاگٹھ بندھن کی سبھی اتحادی جماعتوں کے لیڈران موجود تھے، لیکن اس دوران بی جے پی کا کوئی بڑا لیڈر نظر نہیں آیا۔ تقریب حلف برداری کے بعد دونوں لیڈروں نے وہاں موجود لوگوں کا استقبال کیا، جس کے بعد دونوں رہنماؤں کو لوگوں نے مبارکباد دی ۔ حلف برداری کی تقریب میں سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی کے علاوہ لالو پرساد کے بڑے بیٹے تیج پرتاپ یادو اور تیجسوی یادو کی اہلیہ راج شری یادو بھی موجود تھیں۔ حلف لینے سے پہلے تیجسوی یادو کو اپنی بیوی راج شری کے پاس بیٹھے دیکھا گیا۔

       

      یہ بھی پڑھئے: سال 2024 میں انتخابات کیلئے بہار کی سیاست کیامعنی رکھتی ہے؟ جانیے تفصیل


      ان کے علاوہ جے ڈی یو کے قومی صدر للن سنگھ، بہار کے سابق وزیر اعلی جیتن رام مانجھی، اوپیندر کشواہا جیسے بڑے لیڈر بھی راج بھون میں نظر آئے۔ نئی حکومت کی حلف برداری کے ساتھ ہی کابینہ میں شامل کئے جانے والے چہروں کے بارے میں بھی بحث جاری ہے۔

      دریں اثنا جو خبر سامنے آئی ہے، اس کے مطابق محکمہ داخلہ نتیش کمار کے پاس رہے گا، حالانکہ اس کا باقاعدہ اعلان ہونا باقی ہے۔ حلف لینے سے پہلے تیجسوی یادو نے بہار کی ترقی پر بات کی۔ تقریب میں پہنچے تیج پرتاپ یادو بھی کافی خوش نظر آئے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: