ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

ممبئی شہر و مضافات میں دہی ہانڈی پر پابندی ، پولیس نے کسی کمر

ممبئی شہرومضافات میں گوکل جنم اشٹمی پر پولیس نے سخت حفاظتی انتظامات کر نے کا دعوی کیا ہے ۔ کیونکہ امسال دہی ہانڈی کی اجازت نہیں ہے ۔ کئی دہی ہانڈی منڈلوں/ تنظیموں نے اپنی دہی ہانڈی منسوخ کر نے کا بھی اعلان کر دیا ہے ۔

  • Share this:
ممبئی شہر و مضافات میں دہی ہانڈی پر پابندی ، پولیس نے کسی کمر
ممبئی شہر و مضافات میں دہی ہانڈی پر پابندی ، پولیس نے کسی کمر

ممبئی شہرومضافات میں گوکل جنم اشٹمی پر پولیس نے سخت حفاظتی انتظامات کر نے کا دعوی کیا ہے ۔ کیونکہ امسال دہی ہانڈی کی اجازت نہیں ہے ۔ کئی دہی ہانڈی منڈلوں/ تنظیموں نے اپنی دہی ہانڈی منسوخ کر نے کا بھی اعلان کر دیا ہے ۔ اس کے باوجود گلی محلوں میں دہی ہانڈی کا پروگرام منعقد نہ کیا جائے ، اس پر بھی پولیس کی نظر رہے گی ۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے سبب انسانی پیرا گلائڈ تیار کر کے دہی ہانڈی پھوڑنے کے عمل کی قطعی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے ، اس سے سماجی فاصلہ کی خلاف ورزی کے ساتھ بھیڑ بھاڑ ہونے کی وجہ سے مرض کے  پھیلاو کا خطرہ بھی لاحق ہے ، اس لئے ممبئی پولیس کمشنر پرم بیر سنگھ نے تمام پولیس اسٹیشنوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ گلی محلوں اور دیگر مقامات پر اگرکوئی دہی ہانڈی منعقد کرتا ہے ، تو اس پر نگرانی رکھ کر قانون شکنی کر نے والوں پر کارروائی کرے ۔


ممبئی پولیس نے شہر میں نظم و نسق کو برقرار رکھنے کیلئے دہی ہانڈی منڈلوں سے بھی میٹنگ کی ہے اور ان پر واضح کر دیا گیا ہے کہ دہی ہانڈی کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔ کیونکہ کورونا وائرس کے سبب شہر میں حالات سنگین صورتحال اختیار کر گئے ہیں ، ایسے میں بھیڑ بھاڑ کی اجازت نہیں ہے ۔ ممبئی شہر میں کرفیو 144 بھی نافذ ہے اور چار سے زائد کے جمع ہونے پر پابندی ہے ، اس لئے دہی ہانڈی میں بھی کرفیو جاری رہے گا ۔ اس کے علاوہ ریاست بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا خطرہ کا قانون بھی نافذ ہے ، ایسی صورتحال میں ممبئی پولیس کمشنر شہر و مضافات میں دہی ہانڈی کے تہوار میں بھیڑ بھاڑ نہ جمع کر نے کی اپیل کی ہے ۔


ممبئی شہر و مضافات میں دہی ہانڈی کے پیش نظر اسپیشل برانچ نے بھی خصوصی نگرانی شروع کر رکھی ہے ۔ شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس کو ضروری ہدایات جاری کی گئی ہے ۔ اسپیشل برانچ کے ایڈیشنل پولیس کمشنر سنیل کولہے نے بھی دہی ہانڈی کے معاملے میں مختلف منڈلوں سے گفت و شنید اور میٹنگ کی ہے ، جنہوں نے دہی ہانڈی منسوخ کر نے پر رضا مندی ظاہر کی ہے ۔ کئی بڑے منڈلوں نے تو دہی ہانڈی کے فنڈ میں میڈیکل کیمپ اور دیگر ضروری امداد فراہم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔


11 اگست کو دہی ہانڈی کے سبب شہر میں سخت حفاظتی انتظامات کا دعوی ممبئی پولیس نے کیا ہے ۔ ممبئی شہر و مضافاتی علاقوں میں نقل و حمل میں بھی 25 سے زائد سواری پر پابندی عائد ہے ۔ اس کے علاوہ موٹر سائیکل پر بھی دو سواری ممنوع ہے ۔ ایسی صورت میں دہی ہانڈی میں منڈلوں کے گوالوں کو بھیڑ بھاڑ جمع کر نے کی اجازت نہیں ہوگی اور وہ ٹرک و ٹیمپو میں سفر بھی نہیں کر سکتے ہیں ۔ اس کا ممبئی پولیس ناکہ بندی کے دوران خاص خیال رکھے گی ۔ ممبئی شہر میں دہی ہانڈی پر شاہراہوں پر خاص سیکورٹی مامور کر نے کا حکم بھی پولیس کمشنر پرم بیر سنگھ نے دیا ہے۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Aug 08, 2020 01:12 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading