உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    میگھالیہ میں ہوگیا پٹرول۔ڈیزل کا بحران، سی ایم کونراڈ سنگما نے شہریوں سے کی خاص اپیل

    Youtube Video

    آسام میں پٹرولیم ملازمین کی اعلیٰ تنظیم نے کہا تھا کہ اس نے پڑوسی ریاست میں ایندھن کی نقل و حمل روک دی ہے۔ ریاست میں ایندھن کی قلت کے خوف سے جمعرات کی دوپہر سے ہی سیکڑوں گاڑیاں اپنے ٹینک بھروانے کے لیے پٹرول پمپوں پر انتظار کرتی نظر آئیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Meghalaya | Assam
    • Share this:
      شیلانگ: میگھالیہ کے وزیر اعلی کونراڈ کے سنگما نے جمعہ کو کہا کہ ریاست میں پٹرول اور ڈیزل کی کوئی کمی نہیں ہے۔ وزیر اعلیٰ نے تمام شہریوں سے اپیل کی کہ وہ گھبراہٹ میں آکر کسی بھی ضروری اشیاء کی خریداری نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ضروری کارروائی شروع کی ہے کہ اسٹاک اور سپلائی کی کوئی کمی نہ ہو۔ سی ایم نے ٹویٹ کیا، 'میگھالیہ میں پٹرول اور ڈیزل کی کوئی کمی نہیں ہے۔ حکومت کی طرف سے ضروری کارروائی شروع کر دی گئی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ اسٹاک اور سپلائی کی کوئی کمی نہ ہو۔ تمام شہریوں سے گزارش ہے کہ گھبراکر کسی بھی ضروری سامان کو نہ خریدیں۔

      آسام میں پٹرولیم ملازمین کی اعلیٰ تنظیم نے کہا تھا کہ اس نے پڑوسی ریاست میں ایندھن کی نقل و حمل روک دی ہے۔ ریاست میں ایندھن کی قلت کے خوف سے جمعرات کی دوپہر سے ہی سیکڑوں گاڑیاں اپنے ٹینک بھروانے کے لیے پٹرول پمپوں پر انتظار کرتی نظر آئیں۔ گاڑیوں کی قطار کی وجہ سے ریاستی دارالحکومت شیلانگ اور دیگر حصوں میں ٹریفک جام لگ گیا۔ پولیس اہلکاروں کو کچھ پٹرول پمپوں پر گاڑیوں کی نقل و حرکت کو کنٹرول کرتے ہوئے دیکھا گیا، جہاں ڈرائیور اپنی باری کا انتظار کرتے ہوئے قابو سے باہر ہو گئے۔ آسام پٹرولیم مزدور یونین (اے پی ایم یو) نے تمام PSU آئل مارکیٹنگ کمپنیوں بشمول IOC، HPCL اور BPCL کو خط بھیج کر انہیں ٹینکروں میں ایندھن لوڈ نہ کرنے کے اپنے فیصلے کے بارے میں مطلع کیا تھا۔

      100 فیصد ضلع ہیڈ کوارٹروں میں جیو ٹرو۔5 جی سروس والا پہلا پردیش بنا گجرات

      بین ریاستی سرحد پر 6 افراد کی موت کے بعد بھڑکے تشدد کے درمیان یونین نے میگھالیہ میں آسام کی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کی حفاظت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اے پی ایم یو کے جنرل سکریٹری رمن داس نے پی ٹی آئی بھاشا کو بتایا، ’’اس سے قبل میگھالیہ میں بھی ہمارے ڈرائیوروں اور ہینڈ مین پر حملہ کیا گیا تھا جب حالات خراب ہوئے تھے۔ ہم دوبارہ خطرہ مول نہیں لے سکتے۔‘‘

      اگر عالمی کپ جیتنا ہے تو IPL مت کھیلو، روہت شرما کے بچن کے کوچ نے دیا بڑا بیان

       

      انہوں نے الزام لگایا کہ گزشتہ دو دنوں میں، غیر پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی کرنے والے آسام نمبر والے ٹرکوں پر پتھراؤ کیا گیا لیکن 'تیل ٹینکروں کو اب تک کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔' آسام پٹرولیم میگھالیہ سول سپلائی لیبر یونین (اے پی ایم یو) کے اعلان کے بعد کہ اس نے تشدد کے خوف سے میگھالیہ میں ایندھن کی نقل و حمل کو بند کر دیا ہے، اس کے بعد ڈائریکٹر پروین بخشی نے جمعرات کو ایسی گاڑیوں کے لیے پولیس اسکارٹ کا بندوبست کرنے کی ہدایت کی۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: