உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    كھڑسے اور داؤد کے درمیان فون پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی : ممبئی پولیس

    ممبئی : ممبئی پولیس نے آج کہا کہ مہاراشٹر کے وزیر ریوینیو ایکناتھ كھڑسے کے فون سے انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے نمبر سے نہ تو کوئی کال کی گئی اور نہ ہی اس پر اس کی کوئی کال ریسیو کی گئی ہے۔

    • Agencies
    • Last Updated :
    • Share this:
      ممبئی : ممبئی پولیس نے آج کہا کہ مہاراشٹر کے وزیر ریوینیو ایکناتھ كھڑسے کے فون سے انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے نمبر سے نہ تو کوئی کال کی گئی اور نہ ہی اس پر اس کی کوئی کال ریسیو کی گئی ہے۔ عام آدمی پارٹی کی لیڈر پریتی شرما مینن نے كھڑسے اور داؤد کے درمیان فون پر بات چیت کا دعوی کیا تھا۔
      ممبئی پولیس اسسٹنٹ کمشنر (جرائم) اتل چندر کلکرنی نے کہا کہ کھڑگے کے فون نمبر کی ہماری ابتدائی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ ستمبر 2015 سے اپریل 2016 کی پوری مدت کے دوران اس نمبر سے داؤد کو نہ تو کوئی کال کی گئی اور نہ ہی اس نمبر پر اس کی کوئی کال ریسیو کی گئی، جس کا دعوی عام آدمی پارٹی کی پریس کانفرنس میں کیا گیا تھا۔
      خیال رہے کہ عام آدمی پارٹی کی لیڈر نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں دعوی کیا تھا کہ مہاراشٹر کے وزیر نے داؤد ابراہیم کی اہلیہ مہ جبیں شیخ کے نمبر 02135871639سے چار ستمبر 2015 اور پانچ اپریل 2016 کے درمیان کئی فون کال آئے تھے ۔مینن نے یہ بھی دعوی کیا کہ مہاراشٹر کے وزیر اعلی نے پولیس سے کیس کی جانچ کے لئے کہا تھا۔
      تاہم كھڑسے نے ان الزامات کو 'بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا تھا اور کہا تھا کہ وہ نمبر گزشتہ ایک سال سے زیراستعمال نہیں ہے۔ کلکرنی نے کہا کہ جب مہاراشٹر حکومت کے وزیر اور ممبئی انڈرورلڈ کے بھگوڑے داؤد ابراہیم کے درمیان رابطہ کا معاملہ اچانک سامنے آیا ، تو ہم نے اعداد و شمار کی جانچ پڑتال کی۔
      First published: