ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

وجے مالیا کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری، عدالت نے مزید کسا شکنجہ

ممبئی۔ خصوصی پی ایم ایل اے عدالت نے وجے مالیا کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کر دیا ہے۔

  • IBN Khabar
  • Last Updated: Apr 18, 2016 07:10 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
وجے مالیا کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری، عدالت نے مزید کسا شکنجہ
ممبئی۔ خصوصی پی ایم ایل اے عدالت نے وجے مالیا کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کر دیا ہے۔

ممبئی۔ خصوصی پی ایم ایل اے عدالت نے وجے مالیا کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کر دیا ہے۔ خصوصی عدالت نے کنگ فشر کی ای ڈی کے اس دعوے کو چیلنج دینے والی درخواست کو مسترد کر دیا جس میں کہا گیا تھا کہ 430 کروڑ روپے کی ہیرا پھیری کی گئی اور اس کا استعمال بیرون ملک  املاک خریدنے کے لئے کیا گیا۔


اس سے پہلے ای ڈی نے خصوصی عدالت کے روبرو کہا تھا کہ شراب تاجر وجے مالیا نے کنگ فشر ایئر لائنس کے لئے آئی ڈی بی آئی سے لئے گئے 950 کروڑ روپے کے قرض میں سے 430 کروڑ روپے بیرون ملک جائیداد خریدنے میں لگائے۔ ای ڈی کی غیر ضمانتی وارنٹ کی درخواست والی پٹیشن پر عدالت نے اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔


اسی پر آج عدالت نے سماعت کے بعد مالیا کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کر دیا۔ جانچ ایجنسی کے آئی ڈی بی آئی بینک کے ساتھ مالیا کی مبینہ دھوکہ دہی سے منسلک منی لانڈرگ معاملے میں غیر ضمانتی وارنٹ جاری کرنے کی درخواست والی پٹیشن پر خصوصی جج پی آر بھاوكے نے اپنا فیصلہ 18 اپریل تک کے لیے محفوظ رکھ لیا تھا۔

First published: Apr 18, 2016 07:10 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading