ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

اب گایوں کی آخری رسوم گیس سے چلنے والی کریمیشن مشین سے ادا کی جائیں گی

جھنجھنوں۔ راجستھان کے جھنجھنوں میں اب گایوں کی آخری رسوم (انتم سنسکار) گیس سے چلنے والی کریمیشن مشین سے کی جائیں گی۔

  • UNI
  • Last Updated: Oct 06, 2017 02:31 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
اب گایوں کی آخری رسوم  گیس سے چلنے والی کریمیشن مشین سے ادا کی جائیں گی
علامتی تصویر

جھنجھنوں۔ راجستھان کے جھنجھنوں میں اب گایوں کی آخری رسوم (انتم سنسکار) گیس سے چلنے والی کریمیشن مشین سے کی جائیں گی۔ گوپال گئو شالہ کے صدر تارا چند گپتا نے بتایا کہ اس کیلئے کریمیشن مشین گئو شالہ پہنچ گئی ہے۔ یہ مشین گئو شالہ کے سامنے واقع ’موکش دھام‘ کے نزدیک نصب کی جائے گی۔ اس مشین کی قیمت تقریباً 15لاکھ روپے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گئو شالہ انتظامیہ مستقبل میں گوبر سے بننے والی گیس سے ہی مشین چلائی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ گائے مرنے کے بعد اسے دفنانے کی جگہ کی کمی اور اس کی جسم کی حالت خراب نہ ہو اسلئے انتظامیہ نے یہ مشین لگانے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ملک کی ایسی پہلی مشین ہے۔


مسٹر گپتا نے بتایا کہ بیمار،بوڑھی اور حادثوں کا شکار ہونے والی گایوں کوملا کر سال بھر میں گئو شالہ میں تقریباً 200گایوں کی موت ہوجاتی ہے۔ مذکورہ مشین بنانے والی فرید آباد کی کمپنی ’اوم سائیں سورانتریکاپرائیویٹ لمٹیڈ‘ کے ترجمان نے بتایا کہ عام طور پر ان کی کمپنی بجلی سے چلنے والی کریمیشن مشین بناتی ہے لیکن پہلی بار گائے کیلئے گیس والی مشین بنائی ہے۔


کمپنی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ گئو شالہ کے عملہ کو اسے چلانے کی تربیت بھی دی جائے گی۔ اس مشین میں تقریباً30کمرشیل گیس سلنڈر کی صلاحیت کا اسٹور کیا جاسکے گا۔تاہم ایک گائے کا کریمیشن دو سلنڈر کی گیس سے ہی ہوجائے گا۔


First published: Oct 06, 2017 02:31 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading