ممبرا : ہر مسلمان کی دلی خواہش ہوتی ہے کہ وہ کم ازکم زندگی میں ایک مرتبہ حج کی سعادت حاصل کرسکے ، لیکن اسکے لیے خطیر رقم کی ضرورت ہوتی ہے اور سفر حج پر جانے کے لئے سرکاری ملازمین کے پاس سب سے بڑا سہارا ان کی تنخواہ سے کٹنے والی رقم پی ایف کا ہوتا ہے ، جو کہ بعض محکموں میں طے شدہ وقت سے قبل نہیں دی جاتی ہے ، لیکن ممبئی سے متصل تھانے میونسپل کارپوریشن مسلم کارپوریٹروں کی جدوجہد سے حج پر جانے والے ملازمین کو ان کی پی ایف رقم دینے کے مسودے کو منظور ی مل گئی ۔ اس مسئلے پر بحث کے دوران تھانے میونسپل کارپوریشن نے اپنے جنرل اسمبلی اجلاس میں اس بات کی منظوری دیدی کہ حج کے لیے اس کے ملازم اپنی پی ایف کی رقم نکال سکیں گے۔مسودے منظوری پر میونسپل کارپوریشن کے مسلم ملازمین نے کارپوریشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے ۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔