ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

راجستھان میں کورونا متاثرین کی تعداد 6098، اب تک ریاست میں 150لوگوں کی موت

راجستھان میں 83 نئے کورونا پازیٹیو مریض سامنے آنے کے ساتھ ہی ان کی تعداد بڑھ کر بدھ کو 6098پر پہنچ گئی ہے جبکہ اب تک 150لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: May 21, 2020 02:23 PM IST
  • Share this:
راجستھان میں کورونا متاثرین کی تعداد 6098، اب تک ریاست میں 150لوگوں کی موت
راجستھان میں 83 نئے کورونا پازیٹیو مریض سامنے آنے کے ساتھ ہی ان کی تعداد بڑھ کر بدھ کو 6098پر پہنچ گئی ہے جبکہ اب تک 150لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

جے پور۔ راجستھان میں 83 نئے کورونا پازیٹیو مریض سامنے آنے کے ساتھ ہی ان کی تعداد بڑھ کر بدھ کو 6098پر پہنچ گئی ہے جبکہ اب تک 150لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ محکمہ طب کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق راجدھانی جے پور میں آٹھ، ڈونگر پور میں 28، اد ے پور دس، ناگور میں آٹھ، راجسمند میں چھ، بیکانیر میں چھ، الور میں چار، کوٹا، بھیلواڑہ، اجمیر، جھنجھنو، اجمیر اور باڑمیر میں دو، جھالواڈ، جیسلمیر میں ایک ایک نیا کورونا پازیٹیو مریض سامنے آیا ہے۔


محکمہ کے مطابق بھرت پور کے ہلینا علاقہ میں رہنے والے 67سالہ مریض، سیکر ضلع میں داتارام گڑھ میں چندیلی کی باشندہ 70سالہ خاتون اور چیڈا راستہ جے پور میں 85سالہ مرد کی موت ہو گئی۔ محکمہ کے مطابق ریاست میں اس جان لیوا وائرس سے اب تک ریاست میں 150لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔


محکمہ کے مطابق اب تک دو لاکھ 54ہزار 533نمونے لئے گئے جن میں سے 6098 پازیٹیو، دو لاکھ 44ہزار 955نگیٹیو اور دو ہزار 386کی رپورٹ آنی باقی ہے۔ اس کے علاوہ ریاست میں مجموعی ایکٹیو معاملات ایک ہزار 890، ٹھیک ہوئے معاملات تین ہزار 068 اور دو ہزار 666مریضوں کو اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔



وہیں، ملک بھر میں کورونا وائرس (كووڈ -19) انفیکشن کے ایک دن میں ریكارڈ 5609 کیس سامنے آنے کے ساتھ کل متاثرین کی تعداد 112359 تک پہنچ گئی ہے۔ اگرچہ راحت کی بات یہ ہے کہ اس دوران 3000 سے زیادہ لوگوں نے اس انفیکشن سے نجات بھی حاصل کی ہے۔ وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 5609 نئے کیس آئے جس سے کل متاثرین کی تعداد 112359 تک پہنچ گئی۔ ملک میں کل فعال معاملے 63624 ہیں۔ اس سے ایک دن پہلے 5611 نئے کیس سامنے آئے تھے۔
First published: May 21, 2020 02:23 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading